the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

دنیا کی جتنی کتابیں ہیں وہ تبدیل ہوسکتی ہیں لیکن قرآن کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا ہے کیونکہ یہ اللہ کا کلام ہے اور وہ ہی اس کا محافظ ہے قرآن کی حفاظت کیلئے اللہ نے حفاظ کا سلسلہ جاری فرمایا ہے اور یہ جماعت قیامت تک باقی رہے گی دنیا کی ساری طاقتیں اس کو ختم کرنے کی انتھک کوششیں کر لیں تب بھی یہ ختم نہیں ہوگا چند نادان لوگ اس کو جلا کر یا پھاڑ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ دنیا سے قرآن کو ختم کر دیں گے یہ انکی خام خیالی ہے یہ ختم ہوگا تو دنیا ختم ہوجاے گی اس کی بقاء دنیا کی بقا ء ہے جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ میں جلسہ عظمت قرآن کے موقع پر مولانا ڈاکٹر سید راشد نسیم ندوی پروفیسر حیدرآباد یونیورسٹی حیدرآباد نے ان خیالات کا اظہار فرمایا واضح ہو کہ ہر سال رمضان میں جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ کی مسجد میں نماز تراویح میں روزانہ طلباء پانچ پارے قرآن سنانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور ختم قرآن کے موقع پر جلسہ عظمت قرآن منایا جاتا ہے مولانا نے مزید فرمایا کہ قرآن حضور ؐپاک کا زند�ۂ جاوید معجزہ ہے قرآن کی وہ عظمت ہے جب کسی کے آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے تو زندگی بدل دیتا ہے جب کسی مریض مس ہوجاتا ہے تو شفایاب ہوجاتا ہے جب کوئی عاصی اس کو سنتا ہے تو اس کی زندگی کی کایا پلٹ جاتی ہے قرآن جس کو سن کر جنات بھی مشرف بہ اسلام ہوئے پتھر سے بھی زیادہ سخت دل حضرت عمرؓ کو قرآن کی چند آیتوں نے موم سے زیادہ نرم دل بنا دیا ،قاتل رسول ؐ بن کر نکلے تھے خادم رسولؐ بن کر دولت ایمان سے سرفراز ہوئے جو قرآن کی بے عظمتی یا بے حرمتی کرے گا وہ اللہ کے عذاب کر للکار رہا ہے وہ ملک بھی تباہ و تاراج ہوجائے گا جس میں قرآن کو پامال کرنے کی باتیں کی جاتی ہیں اسی ماہ مقدس کی ۱۷؍ تاریخ کو غار حرا میں جبرائیل علیہ السلام قرآن کا پہلا پیغام اقراء لے کر آئے ۔ جب وحی آتی تو آپ ؐکی حالت متغیر ہوجاتی دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں نے اس بوجھ کو اٹھانے سے انکار کیا ،مولانا محمد تصدق ندوی بانی و مہتمم جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ وہ قلوب قابل رشک ہیں جس میں قرآن مقدس محفوظ ہے۔قرآن مقدس ہی کو یہ شرف حاصل ہے کہ مسلمان کا ایک چھوٹا بچہ اس کو زبانی یاد کرتا ہے مدارس اسلامیہ کا وجود مسلمانانِ ہند کیلئے نعمت غیر مترقبہ ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کا اسلامی تشخص برقرار ہے اس کی بقاء و ارتقاء میں حصہ لینا ہر مسلمان کے لئے فرض عین ہے جلسہ کا آغاز سید انس سلّمہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت شریف کا نذرانہ معصوم نعت خواں محمد عاطف نے پیش کیا سید راشد علی پٹیل صدر ادارہ نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا اور محمد اسلم میاں معتمد ادارہ نے آخر میں شکریہ ادا کیا ۔***

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.