the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

جناب سید نصیر احمدچشتی نیازی حیدرآباد ہاؤز درگاہ شریف اجمیر کا ان دنوں ورنگل شمعون پیٹھ میں جناب ابراہیم صاحب کی رہائش میں قیام ہے۔ ان سے ملاقات کرنے کیلئے ورنگل، ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹھ سے عقیدت مندوں کا تانتا بنا ہوا ہے۔ جناب سید نصیر احمدنے درگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ کی بارگاہ میں حاضری بھی دی۔ انہوں نے نمائیدہ اعتماد وحید گلشن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اللہ اور اسکے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلے گا وہ شخص کامیاب و کامران ہوگا۔ ساری دنیا کے اولیائے کرام نے اللہ اور اسکے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کرہی اپنی دنیا وآخرت بنائی ہے۔ اولیاء اللہ کی ساری سوانح حیات کا اگر گہرائی سے مطالعہ کیا جائے تو یہی پیام ملے گا انہوں نے انسانیت کی تعلیم کو عام کیا ہے۔ سارے انسانوں میں پیغام محمدی کو پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ آج ہم نے نمازوں کا پڑھنا اور روزوں کا رکھنا، بھائی اور بہنوں کے حق کو مارنے کو طریقہ اختیار کیا ہے اسکی وجہ سے ہم آج ہر جگہ رسواء ہورہے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ اور ثابت قدمی کے ساتھ اسلامی اصولوں کو اپنانا چاہیئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.