the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

تازہ خبریں

مودی نے تلچر فرٹیلائزر پلانٹ کی بنیاد رکھی تلچر،22ستمبر(ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو تلچر فرٹیلائزر پلانٹ کی بحالی سے متعلق کاموں کی شروعات کی اور کول گیس سے چلنے والے ملک کے پہلے فرٹیلائزر پلانٹ کی بنیاد رکھی۔ مسٹر مودی نے کول گیس سے چلنے والے ملک کےپہلے فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ نئی کول گیس ٹیکنولوجی سے ملک کو ایک نئی سمت ملے گی جس سے یوریا اور قدرتی گیس کے درآمدات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) کی اس وقت کی حکومت نے تل سشما۔قریشی ملاقات کی منسوخی کیلئے تجزیہ کاروں کے نزدیک "سیاست" ذمہ دار کاجول نے کہا ، "اداکاراؤں کی فلمیں سلمان خان کی طرح 500 کروڑ نہیں کما سکتی" پٹرول پھر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں نیویارک کے ڈے کیئر سینٹر کے 3 شیر خوار بچوں اور 5 افراد پر قاتلانہ حملہ آسٹریلیائی سر زمین پر ڈیوڈ وارنر کی زبردست واپسی، آتے ہی دلائی ٹیم کوجیت

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ناندیڑ ۔29؍ مئی (محمد صادق) ائمہ مساجد خطباتِ جمعہ میں اختلافی مسائل پر بیان دینے سے اجتناب برتیں۔ مساجد کے ممبر اصلاح معاشرہ اور مذہبی اُمور کے بیانات کے لئے استعمال میں لائیں جائیں تو بہتر ہوگا نہ کہ اختلافی مسائل پر بیانات دے کر معاشرے کو دو حصوں میں تقسیم نہ کریں۔ اس طرح کا اظہار خیال مفتی خالد سیف اللہ رحمانی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابلاغ کو حق کی تشہیر کے لئے استعمال میں لانا چاہیئے تاکہ تخریب کے لئے جس سے قوموں میں انتشار پیدا ہوگا۔ کیونکہ ابلاغ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ ابلاغ اور اخبارات مظلوموں کا سہارا ہوتے ہیں۔آپؐ نے ابلاغ کو حق کی تشہیر کے لئے استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں ابلاغ اور بالخصوص الیکٹرونک میڈیا نے جس انداز میں اپنی اہمیت اور افادیت کو بالائے طاق رکھ کر کسی فرد کے حق میں تشہیر کو انجام دیا جس کے نتیجے میں باطل قوتیں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے الیکٹرونک میڈیا کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔ موجودہ انتخابی نتائج کے بعد مسلمانوں کو قطعی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اپنے مسائل منظم اور منصوبہ بند طریقے سے حل کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج توقع کے برخلاف ہیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں مولانا معین قاسمی و دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.