: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 306 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد اس انفیکشن کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 7,121 ہو گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کو وڈ-19 سے چھ مریضوں کی موت ہوئی اس انفیکشن کی وجہ سے کیرالہ میں تین، کرناٹک میں دو اور
مہاراشٹر میں ایک مریض کی موت ہو گئی۔
محکمہ صحت کے افسران کے مطابق، کیسز میں اضافہ اس انفیکشن کی نئی ابھرتی ہوئے ویریئنٹ ، خاص طور پر ایل ایف 7 ، ایکس ایف جی ، جے این . 1 اور حال ہی میں شناخت شدہ این بی. 1.8.1 ذیلی ویرینٹ کی وجہ سے ہے۔ ان ویرینٹ کی جانچ چل رہی ہے۔ ابتدائی رجحانات انفیکشن کے بڑھتے ہوئے امکان کی طرف اشارہ کرتے ہیں، حالانکہ اس سطح پر اسپتال میں داخل ہونے کی شرح نسبتا گم ہے۔