the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 دسمبر، (ایجنسی) صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ Preeti Sudan پریتی سودن نے آسان ، محفوظ زچکی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت حکومت کا اہم مقصد ہے اوروزارت صحت اس ضمن میں کام کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ا" India Day نڈیا ڈے" پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انڈیا ڈے وزارت کاصحت سائڈ ایونٹ ہے۔ جسے وزارصحت صحت اور پارٹنر فورم 2018 ڈیولپمنٹ پارٹنر نے مل کر انعقاد کیا۔ یہ اس پروگرام کی بھی تیاری ہے جو 12,،13دسمبر کو وگیان بھون میں ہونے والا ہے۔

حمل، زچگی، نوزائیدہ بچوں کی صحت اور 11 سال سے لیکر 17 سال کے بچوں کی صحت پر خاص طور پر دھیان دینے کے لئے وزارات دیگر ریاستوں کی وزارت کے صحت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ جیسا کہ آندھرا پردیش میں موٹر سائیکل ایمبولینس، دستک پروگرام اور دیگر ریاستوں میں صحت کے متعلق دیگر پروگرام چلائے جارہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومت بھی اس سلسلے میں بیدار اور حساس ہے۔
انہوں نے صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں کہا کہ زیادہ فعال ہونے کی ضرورت ہے اور ہمیں پائیدار حل کی طرف قدم آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دوسری ریاستوں میں کئی طرح انوکھے پروگرام آر ایم این سی ایچ پلس



اے شروع کئے گئے ہیں جو کولوگوں کو حوصلہ دین گے کہ وہ صحت و تندرستی پر دھیان دیں۔

ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر منوج جھلانی نے کہاکہ حکومت بچوں کی صحت کے تئیں حساس ہے اور حکومت یہ تسلیم کرتی ہے کہ بچوں کے لئے پہلے ایک ہزار دن بہت اہم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کا انحصار ماؤں ،دائیوں اور صحت کارکنوں پر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہماری نظر بچوں، حاملہ خواتین، نوزائیدبچوں کی ماں ہے اور ہم ان لوگوں" پوشن ابھیان" اور"ایمینہ مکت بھارت" جیسے اقدامات سے مضوط بناتے ہیں ۔

واضح رہے کہ جب سے ہندوستان میں آر ایم این سی ایچ پلس اے آیا ہے اس کے بعد زچگی کے دوران اموات اور نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی آئی ہے اور اس پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ہندوستان میں اس پروگرام کے آنے سے زچگی کے دوران ماؤں کی اموات جو 1990میں فی لاکھ 556تھی2014میں گرکر 130 رہ گئی۔ بچوں کی صحت میں ہندوستان کی حصولیابی بہت اہم رہی ہے ۔ ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی آئی ہے ۔ 1990میں جو فی ہزار 130بچے تھے وہیں2016میں صرف 39رہ گئے۔ 

اس کے علاوہ دن بھر چلنے والے سیشن میں وندنا گورانی جوائنٹ سکریٹری وزارت صحت و خاندانی بہبود، مدھیہ پردیش کی ایڈیشنل صحت سکریٹری گوری سنگھ، ڈپٹی ریجنل ڈائرکٹر ایشیا پیسفک، جینیفر بٹلر، محترمہ اکائی منیز، نوڈل آفیسر کمیونٹی ہیلتھ، جھارکھنڈ،راجیش جھا،جوائنٹ ڈائرکٹر اترپردیش حکومت، ڈاکٹر رجنی وید ایکزی کیوٹیو ڈائرکٹر این اید ایس آرسی، آلوک کمار، ایڈوائزر نیتی آیوگ اور دیگر پرزنٹیشن کے ذریعہ صحت کے متعلق پروگراموں اور حکومت کی طرف سے کئے گئے اقڈامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.