the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

پچھنا لگانے کے فوائد

Tue 13 Mar 2018, 16:10:38
حیدرآباد/13مارچ(ہیلتھ ویب ڈسک) اس دور میں انسان جس علاج سے جلد ٹھیک ہوجائے وہ ساری عمر اسی طریقے کے علاج سے مطمئن ہوتا ہے۔ کئی ہزار قبل مسیح میں ہمہ اقسام کےعلاج نہیں ہوتے تھے حکیم جڑی بوٹیوں سے علاج کرتے تھے اور وہ جلد ٹھیک بھی ہوجاتے تھے۔ لیکن جیسا جیسا انسان ترقی کرتے گیا نئے ایجاد ہوتے گئے ۔ ادویات سے بخار کو کم کرنا' آپریشن سے خراب چیز کو نکالنا' نشتر لگا کر زخم کو صاف کرنا' اور اب تو لیزر کی ایجاد بھی ہوگئی ہے۔ جس سے بنا آپریشن کے علاج ممکن ہوگیا ہے۔ لیکن آج کے اس دور میں اگر ہم 3500 سال پرانے طریقے علاج کی بات کرے تو کوئی بھی یقین نہیں کرے گا اگر کریگا بھی تو شاید مطمئن نہیں ہوگا۔ لیکن انسان کو جیسا جیسا حجامہ کے فائدے کے بارے میں معلوم ہوتا گیا وہ عام لوگوں کے درمیان آگیا۔اور لوگ اس کے بارے میں جاننے لگے۔

حجامہ 3500 سال سے بھی پرانا ہے۔ اس کی تاریخ ہمیں Ebers Papyrus نامی کتاب میں بھی ہےجو 1550 قبل مسیح کی مشہور طبی کتاب ہے۔ حجامہ کا طریقہ یہ ہے کہ مقام مطلوب پر نشتر سے خفیف نشتر لگا کر کپ یعنی سینگی لگا کر کھینچا جاتا ہے۔ جس سے فاسد خون نکل جاتا ہے رگوں میں خون تیزی سے دوڑنے لگتا ہے۔ چند دنوں میں نیا خون بن جاتا ہے۔ فاسد خون کے نکلنے سے انسان کے جسم میں کسی قسم کی کمزوری نہیں آتی بلکہ وہ اور ایکٹیو محسوس کرتا ہے۔ کیونکہ جو خون نکلتا ہے وہ انسان کے جسم کا بیکار خون ہوتا ہے۔ اکثر لوگ خون نکل جانے کے ڈر سے حجامہ کروانے سے پیچپے ہٹتے ہیں۔ 

حیدرآباد کے مشہور یونانی ڈاکٹر ۔ ڈاکٹر عرفان بن مصطفے (بی یو ایم ایس) نے ایک میڈیا ہاؤس کو دیے انٹرویو میں بتایا کہ پچھنا لگانا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی ہے۔محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود پچھنے لگوائے اور دوسروں کو ترغیب دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین کا یہ قومی علاج ہے اور پورے ملک میں یہ علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ امریکا اور یورپ کے یونیورسٹیوں میں ان طلبہ کو جو آلٹرنیٹیو میڈیسن پڑھ رہے ہیں حجامہ پڑھایا اور



سکھایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عرفان بن مصطفے جو اپنے پیشے میں پیچھلے 10 سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں اپنے تجربہ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھنا لگانے سے کئی فائدے ہیں جو حسب ذیل ہیں۔ 

حجامۃ ۔ کے چند فوائد:

جسم کی ٧٠فیصد بیماریاں خون کی عدم سربراہی یا اسکی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتی ہے۔
حجامۃ کی وجہ سے جسم کی دورانِ خون Blood Circulation بہتر ہوتا ہے۔
حجامۃدماغ۔اعصاب و نخاعSpinal Cord اور حسی اعضاء Sensory Organsکو متحرک اور فعال بناتا ہے۔
حجامۃجسم کی قوت مدافعت (Immunity) یعنی بیماریوں سے لڑنے والی قوت کو طاقت دیتا ہے۔
ہارمون Cholesterol, Hormones فشارالدم (B.P.) وغیرہ کی بے اعتدالی کو اعتدال پر لاتا ہے۔
جسم میں درد پیدا کرنے والی 80% فیصد اسباب کو دورکرکے تقریباً ہر قسم کے درد میں کمی لاتا ہے۔
حجامۃصحت یاب لوگ بھی کرواسکتے ہیں۔کیونکہ یہ سنت نبوی ہے اور اس سے جسم کا دورانِ خون بھی درست ہوتا ہے'جس سے کئی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔

:کن بیماریوں میں حجامۃ مؤثر ہے

سر درد Headache آدھے سر کا درد، گردن کا درد،مونڈھوں کا درد،گھٹنے کا درد،جوڑوں کا درد،ہڈیوں کا درد،عرق النساء ،نقرس وغیرہ میں خصوصیت سے مفید ہے۔
دائمی نزلہ وزکام،تھائرائڈ کے جملہ امراض وغیرہ۔
جلدی امراض جیسے الرجی ،پھوڑے،پھنسیاں Eczema, Psoriasis میں مفید ہے۔
نفسیاتی امراض جیسے ذہنی دباؤ،دماغی تناؤ،غصہ،گھبراہٹ،بے چینی،نیند کی زیادتی یا نیند کا نہ آنا وغیرہ۔
جسم کی اکڑن ،ہاتھوں پیروں کا سند ہونہ میں بھی بہت مفید ہے۔
Life Style Disasesجیسے (B.P.) فشارالدم ،زیابطیس ،موٹاپاObesityاسکے علاوہ دوسرے امراض (Chronic Diseases) میں بھی کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عرفان نے ان فوائد کےساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ پچھنا کہاں اور کیسے لگائے اور کن تاریخوں میں لگانا سنت ہے۔ پچھنا ١٧/١٩/٢١ تاریخ کو لگانا سنت ہے۔ خبردار کرتے ہوئے عوام سے گذارش کی کہ چند لوگ اپنی تھوڑی بہت پراکٹس کے تجربے سے لوگوں کو پچھنا لگا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے۔ اور نا ہی ان کے پاس کوئی ڈگری ہے۔ جب بھی آپ کو پھچنا لگانا ہو کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.