the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ویب ڈسک/25اکتوبر: گھروں میں کھانے کی اشیاء کو دھوکر کھایا جاتا ہے جو کہ اچھی عادت ہے لیکن بعض اشیا ایسی ہیں جنہیں دھونے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

ناقابل استعمال چھلکے والے پھل اور سبزیاں:
بعض پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے ناقابل استعمال ہوتے ہیں، مثلاً تربوز،کیلا،پپیتا،آم،چیری،پیاز،بینگن، آلو،وغیرہ۔ ایسے پھل اور سبزیوں کوچھلکےاتار کر کھایا جاتا ہے اس لیے دھونے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ لیکن اگر چھلکے اتارنے سے قبل ان پھلوں اور سبزیوں کو پانی سے دھویا جائے تو کئی جراثیم سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈبہ بند اشیا :
کیا ٹن پیک غذائیں مکمل طور پر چراثیم سے محفوظ ہیں؟ یہ ہم سوچتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ قوی امکانات ہیں کہ ٹن کے ساتھ



چراثیم چپکے ہوتے ہیں اس لیے کھولنے سے قبل ٹن کو لازماً پانی سے دھولیں۔

چمکدار چھلکے والے پھل اور سبزیاں:

پھولوں اور سبزیوں کے چمکدار چھلکے کو دیکھ کر یہ نہ سمجھیں کہ انہیں بغیر دھوئے کھایا جاسکتا ہے۔ مثلاً سیب، تربوز، آم،مالٹا،ٹماٹر،لیموں وغیرہ وغیرہ۔ ان اشیا کو کھانے سے پہلے لازماً پانی سے دھوئیں مگر اس کے لیے صابن اور کیمکلز نما مادوں کا استعمال قطعی نہ کریں۔


خشک میوہ جات:
عمومی طور پر خشک میوہ جات خصوصاً بادام کو بغیردھوئے چھلکے سمیت کھایا جاتا ہےلیکن اب ہوشیار رہیں اور ایسا دوبارہ کرنے سے گریزکریں کیونکہ ان میوہ جات کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران اور فروخت کی جگہ پر ممکنہ طور پر جراثیم ہوتے ہیں لہذا میوہ جات کو دھو کرکھانے سے پیراسائیٹ(ایسےجاندار جو دوسروں سے خوراک حاصل کریں)سے محفوظ رہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.