the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ماہرین کے مطابق اسٹرابری میں نارنجییوں کے برابر وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس میں موجود فائٹونیوٹریئنٹس صحت پر بہت مفید اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر اسٹرابری کو دل کا محافظ، جلن سے بچانے والا پھل اور سب سے بڑھ کر کینسر کو روکنے والی جادوئی نعمت قرار دیا جاسکتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ:
اسٹرابری میں کینسر روکنے والے اینٹی آکسیڈنٹس، اینتھوسائننس اور ایلیجک ایسڈ کی بھرپور مقدارموجود ہوتی ہے۔ اینتھوسیانن اسٹرابری کو سرخ رنگ دیتے ہیں لیکن وہ خون میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کو روکتے ہیں جو خلیات کو سرطان زدہ کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابری کا استعمال پھیپھڑوں، معدے کی نالی، چھاتی اور زبان کے کینسر کی رسولی روکتے ہیں جب کہ اسٹرابری جگر کے کینسر کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
بڑھاپا اور بصارت میں کمی:
اسٹرابری میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو آگے چل کر بصارت میں کمی کو روکتے ہیں۔ آرکائیوز آف اوپتھیلمولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق ہفتے میں اسٹرابری کی مناسب مقدار کھانے سے عمر سے وابستہ اندھے پن کا خطرہ 36 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
اسٹرابری کے دیگر فواد میں یہ بڑھاپے میں دماغی کارکردگی اور یادداشت کو برقرار رکھتی ہے۔ اگر حاملہ خواتین دن میں صرف 8 اسٹرابری کھائیں تو نہ صرف ان میں فولیٹ کی 20 فیصد ضروریات پوری ہوجاتی ہے بلکہ ان کی اولاد پر بھی اس کے مفید اثرات پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹرابری نظامِ ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید اور جلن و سوزش کو ختم کرنے کے حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

آپ کو لگتا ہے کہ #MeToo مہم انصاف حاصل کرنے کے لئے جنسی طور پر ہراساں متاثرین کی مدد کر رہا ہے

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.