the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com



 ماہرین کی اکثر تحقیقاتی رپورٹس میں اس حقیقت کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ اگر ہم اپنی خوراک کا خیال رکھیں تو بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ آج اس نئی تحقیق میں بھی ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر ہم مٹر اور نیلا پنیر کھائیں تو ان کا مرکب ہمیں کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت حد تک معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ مٹر اور نیلے پنیر کے ملاپ سے ایک ایسا مرکب بنتا ہے جو ہمارے باڈی کلاک کو نوجوان رکھتا ہے اور کینسر کے علاوہ الزیمر(ایک قسم کی دماغی بیماری) اور رعشہ سے بھی نجات کا باعث بن سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مٹر اور نیلے پنیر کے ملنے سے سپرمیڈین (Spermidine)نامی جو مرکب ان باڈی کلاکس پر اثرانداز ہوتا ہے جن کا ان بیماریوں سے تعلق ہوتا ہے جو انسان کی عمر سے منسلک ہوتی ہیں۔سائنسدانوں نے چوہوں پر اس مرکب کے تجربات کیے۔ڈاکٹر گیڈ اشیر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ باڈی کلاکس اور میٹا بولزم کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔اس تحقیق سے خوراک کے ذریعے علاج میں مزید پیش رفت ہو گی اور باڈی کلاک کی کارکردگی کو اس سے بہتر بنانا ممکن ہو سکے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.