the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ویسے تو چقندر کا رس فشار خون کو کم کرنے سمیت فالج اور دل کے دورے جیسے جان لیوا امراض سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ ذہنی طور پر جوان رہنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ چقندر کے جوس میں شامل اجزاء انسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ویک فوریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا جوس بڑھتی عمر کے افراد کے ذہن کو تقویت پہنچا کر اسے فعال رکھتا ہے، جس سے بزرگ افراد کو جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے تحقیق کے لیے ایسے رضاکار مرد وخواتین پر تجربہ کیا گیا جن کی عمریں 55 برس یا اس سے زائد تھیں اور انہیں ہائی بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق تھا، جب کہ یہ کوئی ایکسر سائز بھی نہیں کرتے تھے۔ ماہرین نے ان مرد و خواتین کو ہر 50 منٹ میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز سے پہلے چقندر کے جوس کا ایک گلاس دیا اور پھر انہیں چلنے پھرنے اور ایکسر سائز میں حصہ لینے کے لیے کہا۔ تحقیق میں شامل تمام افراد چقندر کا جوس پینے کے بعد نہ صرف ایکسرسائز میں فعال رہے، بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہونے سمیت دماغ بھی متحرک ہوگیا۔ چقندر کا جوس پینے والے افراد نے بتایا کہ دماغی تقویت پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو کمر عمر پایا۔ ماہرین کے مطابق چقندر کے جوس کے ساتھ ساتھ اگر ایکسرسائز کی جائے تو اس عمل سے نہ صرف ذہنی طور پر جوان رہا جا سکتا ہے، بلکہ اس سے بلڈ پریشر میں کمی اور جسمانی تندرستی و مضبوطی بھی حاصل ہوتی ہے، جس سے انسان خود پر جلد بڑھاپا طاری نہیں کرتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

آپ کو لگتا ہے کہ #MeToo مہم انصاف حاصل کرنے کے لئے جنسی طور پر ہراساں متاثرین کی مدد کر رہا ہے

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.