the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

چاول ایسی چیز ہے جسے بہت زیادہ کھایا جاتا ہے اور اکثر اسے ایک سے دو دن بعد بھی گرم کر کے استعمال کیا جاتا ہے تاہم ایسا کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق چاولوں کو دوبارہ گرم کرکے کھانا فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ چاول کو دوبارہ گرم کرنا مسئلہ نہیں بلکہ اس غذا کو محفوظ یا ذخیرہ کرنے کا طریقہ اس نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ کچے چاولوں میں اکثر مختلف بیکٹریا ہوتے ہیں جو فوڈ پوائزنگ کا باعث بنتے ہیں اور یہ چاول پکنے کے بعد بھی بچ سکتے ہیں۔

اگر آپ چاول پکانے کے بعد انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں چھوڑ دیتے ہیں تو ان بیکٹریا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جو دوبارہ گرم کرکے کھانے پر قے یا ہیضے کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ چاولوں کو جتنی دیر بھی کمرے کے درجہ حرارت میں چھوڑے جائے گا اتنا ہی یہ بیکٹریا انہیں کھانا غیر محفوظ بناتا رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ضروری ہے کہ چاول اگر ایک بار کھانے کے بعد کسی اور وقت دوبارہ گرم کرکے استعمال کرنے ہیں تو انہیں فوری طور پر یا ایک گھنٹے کے اندر فریج میں رکھ دیں اور وہاں بھی ایک دن سے زیادہ رکھے چاول استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چاولوں کو ایک بار سے زیادہ دوبارہ گرم بھی نہ کریں کیونک وہ بھی نقصان کا باعث بنتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.