the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ٹیکساس،20 جون (ایجنسی) یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ڈاکٹر اسٹیفنو ٹیزیانی نے چوہوں پر ایک تحقیق کی اور انہیں ہلدی، سرخ انگور اور سیب کھلانے کا تجربہ کیا اور جب چوہوں کو یہ غذائیں دی گئیں تو انہیں کھانے والے چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خلیات (سیلز) تیزی سے ختم ہونے لگے جس پر ماہرین کا کہنا تھا کہ ہلدی، سرخ انگور اور سیب ایک ساتھ کھانے سے مرد حضرات اس جان لیوا بیماری سے دور رہ سکتے ہیں اور اس مرض میں مبتلا لوگ بھی ان غذاؤں کی مدد سے بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے پہلے نر چوہوں کو پروسٹیٹ کینسر کا مریض بنایا اور پھر ان کے سرطانی خلیات اور انسانوں کے سرطانی خلیات کو باہر نکال کر تینوں اجزا کو ان پر آزمایا تو وہ سرطانی رسولیوں کو تیزی سے تباہ کرنے لگے یہاں تک کہ وہ اس وقت موجود دوا سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوئے ہیں جب انہیں براہِ راست چوہوں کو کھلایا گیا تو ان کے پروسٹیٹ سرطانی ٹیومر سکڑنے لگے اور مزید سرطانی خلیات بننا بھی بند ہوگئے۔

تحققیق کرنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ غذائیں پروسٹیٹ سرطانی رسولیوں کو کسی سائیڈ ایفیکٹ کے بغیر ختم کرنے میں مدد فراہم کررہی ہیں۔ ان دو پھلوں اور ایک مصالحے میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو پروسٹیٹ کینسر کو روکتے ہیں، پہلا جزو تو بہت مشہور ہے جو ہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور اسے سرکیومن کہتے ہیں دوسرا جزو سیب کے چھلکے میں ہوتا ہے جسے اُرسولِک ایسڈ کہا جاتا ہے جب کہ انگور میں پایا جانے والا تیسر اہم جزو ریزوریٹرول ہے جو بعض بیریوں میں بھی موجود ہوتا ہے اور یہ سرطانی خلیات کو غذا فراہم کرنے والا راستہ بند کرکے اسے فاقوں مرنے پر مجبور کردیتے ہیں، اس لیے یہ غذائیں عمررسیدہ افراد کیلیے بے حد فائدہ مند ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.