the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ٹماٹر کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے اور متعدد کھانے اس کے بغیر ادھورے ہوتے ہیں مگر یہ جان لیوا کینسر سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں موجود اجزاءمعدے کے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران ٹماٹر کے تمام اجزاءکا معدے کے کینسر کے خلیات پر ردعمل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کے مخصوص اجزاءجیسے لائیکوپین کی بجائے اس کے تمام اجزاءمعدے کے کینسر سے بچاﺅ میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹماٹر کے اجزاءسے نہ صرف کینسر کی روک تھام میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ روایتی تھراپی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ معدے کا کینسر دنیا بھر میں سرطان کی چوتھی سب سے عام قسم ہے جو کہ عام طور پر غذائی عادات کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف سیلولر فزیولوجی میں شائع ہوئی۔ اسی طرح گزشتہ سال ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹماٹر میں موجود لائیکو پین پراسٹیٹ کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس سے قبل ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ ناشتے میں ٹماٹر کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا کہ ناشتے میں روزانہ کچے ٹماٹروں کا استعمال وزن میں حیرت انگیز کمی لاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.