the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اگر تو آپ اپنا دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے عادی ہیں تو یہ سست طرز زندگی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یوٹی ساﺅتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سست طرز زندگی انسانوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور یہ امراض قلب کا علاج بہت مشکل بنا دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ہارٹ فیلیئر جس کے دوران دل جسم کی ضروریات کے مطابق آکسیجن والے خون کی سپلائی کی فراہمی میں ناکام ہوجاتا ہے، سست طرز زندگی کے نتیجے میں لگ بھگ ناقابل علاج ہوجاتا ہے۔

 تحقیق کے مطابق اس سے قبل یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جسمانی سرگرمیوں میں کمی، جسمانی وزن میں اضافے اور ہارٹ فیل ہونے کے مجموعی خطرے کے درمیان تعلق ہے۔ تاہم اس تحقیق میں یہ بتایا گیا کہ یہ تعلق ہارٹ فیل کی اس قسم کا باعث بنتا ہے جس کا علاج کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہارٹ فیلیئر کی دو اقسام ہوتی ہے جن میں سے ایک کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے اور سست طرز زندگی اس کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس مرض کی ایک قسم کے طریقہ علاج تو متعدد سامنے آچکے ہیں مگر دوسری قسم کے لیے اب تک کوئی مناسب علاج دستیاب نہیں۔ اس تحقیق کے دوران 51 ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ورزش یا جسمانی سرگرمیوں سے دور بھاگنے والوں میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.