the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ماضی کی خوبرو اداکارہ سری دیوی نے اپنی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بیٹیوں کے معاملات زیادہ قریب سے دیکھتی ہیں لیکن اب جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں انٹری کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کے بعد اداکارہ نے بیٹیوں پر حیرت انگیز پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اور خوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کئی پوسٹ ہٹا دی ہیں۔ واضح رہے کہ سری دیوی کے شوہر اور نامور پروڈیوسر بونی کپور نے بیٹی جھانوی کپور کی کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.