the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

یوگا ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوگا کرکے اس مرض کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔ صرف 10 روز تک ہردن 45 منٹ کا یوگا ان کے خون میں شکر کی مقدار پر ڈرامائی اثر ڈال سکتا ہے۔ بعض مریضوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یوگا کے بعد ذیابیطس کی دوائیں لینا بھی کم کردی ہیں، بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر جیگانی میں واقع اس ویاسا یوگا یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر وینوگوپال وجےکمار نے کہا ہے کہ یوگا کی صرف ایک کلاس بھی خون میں شکر کی مقدار پر اثر انداز ہوسکتی ہے جب کہ 10 دن مسلسل یوگا سے بہت فرق پڑسکتا ہے تاہم انہوں نے ذیابیطس کے مؤثر کنٹرول کے لیے تین سے چار ماہ تک یوگا سیشن پر زور دیا۔ اس ضمن میں ایک اہم سروے جرنل آف ڈائبیٹکس اینڈ میٹابولک سنڈروم میں شائع ہوا ہے جس میں 1292 افراد شامل تھے۔ میں سے بعض ذیابیطس کے شکار تھے یا اس مرض میں مبتلا ہونے کے قریب تھے یعنی ایسے مریض جن کے خون میں شکر کی مقدار ذیادہ رہتی ہے لیکن وہ باقاعدہ اس کے مریض نہیں ہوتے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا ان دونوں کیفیات کو ختم کرتا ہے، ہریوگا سیشن میں مریضوں کا پہلے اور بعد میں بلڈ گلوکوز ناپا گیا، جن لوگوں نے دس روز تک یوگا کیا اور اس کی کلاسیں لیں ان کے فاسٹنگ پلازما گلوکوز (ایف پی جی) میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خلاف بھی بھرپور کارگر ثابت ہوتی ہے۔ اس مطالعے میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے لوگ موجود تھے۔ اس کے علاوہ یوگا ذہنی تناؤ کم کرنے اور اسٹریس ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے جب کہ یہ بدن کی اندرونی جلن کو بھی ختم کرتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.