the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

شکاگو،16جون(ایجنسی) اس سے قبل انگوروں کے بیجوں میں دل کو طاقت بخشنے اور خون کا نظام بہتر بنانے والے کئی اجزاء دریافت ہوچکے ہیں اور ان کی اہمیت ثابت ہوچکی ہے۔ اس جزو سے دانتوں میں کی جانے والی قدرتی رنگ کی فلنگ کو تادیر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ورنہ عام حالات میں یہ فلنگ 5 سے 7 برس میں جھڑ کر نکل جاتی ہے اور دانت کھوکھلا رہ جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف الینوئے کےزیرِ انتظام شکاگو کالج آف ڈینٹسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرکب دانتوں کے انیمل کے نیچے موجود ڈینٹائن کو بھی قوت دیتا ہے۔ دانتوں کی فلنگ ناکام ہونے پر دانتوں اور ڈاڑھوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

شکاگو کالج سے وابستہ ماہر اور سائنسداں ڈاکٹر انا بدران روسوکے مطابق انگور کے بیجوں میں موجود اہم جزو فلنگ کو دانتوں میں جوڑے رکھتی ہے جس سے دانت مضبوط رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انگور سے ایسے مریضوں کے دانت بچانے میں بھی مدد مل سکے گی جو ایسڈ ریفلیکس کے شکار ہیں اور ان کے دانت تیزی سے گھلتے ہیں۔

یہ تحقیق جرنل آف ڈینٹل ریسرچ میں بھی شائع ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.