the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ہر موسم میں کھوپرے کا تیل بالوں میں لگایا جاتا ہے لیکن اگر اسے درست طور پر استعمال کیا جائے تو خشکی اور خراب بالوں کا یقینی خاتمہ ممکن ہے۔

گرتے بالوں اور خشکی سے نجات اور صحت مند بالوں کے لیے کھوپرے کا تیل استعمال کرنے کے صحیح طریقے دیئے جارہے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے ان میں سے ہر طریقے پر ہفتے میں دو سے تین مرتبہ تک عمل کرنا ضروری ہے۔

کھوپرے کے تیل سے گرتے بالوں کا علاج:

اپنے بالوں کو نیم گرم پانی سے نم کرلیں، اس طرح کہ بالوں میں نمی کا احساس ہو لیکن پانی ٹپک نہ رہا ہو۔
بال چھوٹے ہوں تو ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم کھوپرے کا تیل بالوں میں لگائیں، کندھوں تک لمبے بالوں کے لیے 2 کھانے کے چمچوں جتنا جب کہ زیادہ لمبے بالوں کے لیے 4 کھانے کے چمچوں جتنا کھوپرے کا تیل بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔
بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی پوروں سے کھوپرے کے تیل کی کچھ دیر تک اچھی طرح مالش کریں تاکہ یہ کھوپڑی کی کھال میں جذب ہوجائے۔
بہترین نتائج کے لیے تین منٹ تک بالوں کی جڑوں میں کھوپرے کے تیل کی مالش کریں۔
اب اپنے سر کو شاور کیپ یا کسی کپڑے سے ڈھک لیں تاکہ اس پر ہوا اور پانی نہ پڑیں۔
بالوں کو اسی طرح 20 سے 30 منٹ تک رہنے دیں اور اگر بہترین نتائج درکار ہوں تو پوری رات انہیں ایسے ہی رکھیں۔
اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی سادہ شیمپو سے دھو لیں جس میں سلفیٹ اور کنڈیشنر نہ ہوں۔

خراب بالوں کو صحت مند بنانے کے لیے کھوپرے کا تیل:

بالوں کو صحت مند اور لمبا کرنے کے لیے ایک چائے کا چمچہ کھوپرے کا تیل ایک کپ پانی میں ملالیں اور پھر اسے ہلکی آنچ پر اتنا گرم کریں کہ پانی اور کھوپرے کا تیل یکجان ہوجائیں۔ بال چھوٹے ہوں تو کھوپرے کے تیل کی مقدار کم کرکے آدھا چائے کا چمچہ کی جاسکتی ہے۔
اب بالوں کی جڑوں سے اس نیم گرم آمیزے کی مالش شروع کریں اور بالوں کی نوکوں تک میں اسے اچھی طرح لگا لیں۔
اس کے بعد بالوں میں اچھی طرح سے کنگھی کریں تاکہ یہ پانی اور تیل کا آمیزہ آپ کے بالوں میں پوری طرح سے پھیل جائے۔
اب بالوں کو سمیٹ کر شاور کیپ یا کپڑے سے باندھنے کے بعد رات بھر اسی طرح رہنے دیں۔
صبح اٹھ کر کنڈیشنر والے کسی عام شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.