the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com



برطانیہ میں سرطان کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کینسر ریسرچ یو کے نے بین الاقوامی سائنس دانوں کو سرطان سے نمٹنے کے نئے طریقوں پر تحقیق کے لیے 100 ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی ہے۔
بی بی سی کے مطابق پہلی گرانٹ کا اعلان اگلی خزاں میں کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پانچ سال کے عرصے کے لیے 20 ملین پاونڈ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ کینسر ریسرچ یوکے کا کہنا ہے کہ اس کا منصوبہ ہے کہ اگلے پانچ سالوں تک کم از کم ایسے پانچ مزید گرینڈ چیلنج ایوارڈ دئے جائیں۔
کینسرریسرچ یوکے نے سات نئے چیلنجز کو سامنے ر کھا ہے جن کے بارے میں اس کا کہناہے کہ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب سرطان پر کی جانے والی تحقیق میں اب تک نہیں ملا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2012 میں سرطان کے 14 ملین نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2۔8 ملین اس بیماری کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے۔توقع ہے کہ اگلی دو دہائیوں تک دنیا بھرمیں سرطان کے نئے مریضوں کی تعداد سات فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ ان مریضوں میں 60 فیصد سے زیادہ کا تعلق افریقہ، ایشیا، اور وسطی اور جنوبی امریکہ سے ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.