the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ہم سب ہی چاہتے ہیں کہ ہمارا گھر صاف ستھرا اور گندگی سے پاک رہے لیکن پھر بھی کچھ گھریلو چیزیں ایسی ہیں جو جراثیم کے لیے پناہ گاہوں کا کام کرسکتی ہیں اور آپ کو بیمار بھی ڈال سکتی ہیں۔

اکثر غسل خانوں میں ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ رکھنے کے لیے ایک عدد ٹوتھ برش ہولڈر بھی بڑے اہتمام سے لگایا جاتا ہے لیکن اگر پابندی سے اس کی صفائی نہ کی جائے تو اس میں کئی طرح کے جراثیم، پھپھوندی اور کائی وغیرہ جمع ہوسکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہفتے میں 2 مرتبہ اسے گرم پانی میں صابن گھول کر اچھی طرح صاف کریں اور جراثیموں کو اس میں پنپنے کا موقع ہی نہ دیں۔

سلیقہ مند گھروں میں غسل خانے کے باہر ایک عدد پائیدان (باتھ میٹ) بھی رکھا ہوتا ہے جس سے گیلے پیر پونچھے جاتے ہیں۔ لیکن پیروں سے اس کے اندر جذب ہوجانے والی یہی نمی (دھول مٹی کے ساتھ مل کر) اسے جراثیم کا بہترین ٹھکانہ بھی بناتی ہے۔ باتھ میٹ کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے اس پر وقتاً فوقتاً کھانے کا سوڈا چھڑکنا مفید رہے گا۔

کچن سنک:
کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن سنک (جس میں رکھ کر کھانے پینے کی اشیاء اور برتن دھوئے جاتے ہیں) عام ٹوائلٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوسکتا ہے۔ اس میں دھوئی جانے والی چیزوں کی باقیات جمع ہوتی رہتی ہیں جنہیں بروقت صاف نہ کیا جائے تو ان پر خطرناک جراثیم ڈیرے ڈال سکتے ہیں۔ پانی اور برتن دھونے والے عام صابن/ ڈٹرجنٹ/ محلول سے بھی ان کی صفائی نہیں ہوپاتی اس لیے آپ کو چاہیے کہ حسبِ ضرورت سفید سرکہ اور نیبو کا رس آپس میں ملائیں اور اس میں کوئی سا پرانا ٹوتھ برش ڈبو ڈبو کر ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ کچن سنک کی بھرپور صفائی ضرور کریں۔

دروازے کا پائیدان:
گھر میں داخلے کے وقت جوتے چپلیں صاف کرنے کے لیے دروازے کے ساتھ ہی ایک پائیدان (ویلکم میٹ) رکھا جاتا ہے۔ یہ بے چارہ آپ کے جوتے تو صاف کردیتا ہے لیکن ان کی دھول، مٹی اور کیچڑ اپنے اندر جذب کرکے خود کو آلودہ سے آلودہ تر کرتا چلا جاتا ہے۔ اسے بھی ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ بھرپور صفائی کی ضرورت ہے۔ لیکن صفائی سے پہلے اسے گھر سے باہر لے جاکر اچھی طرح جھاڑ لیں اور اس کے بعد قالین صاف کرنے والے برش یا ویکیوم کلینر سے اس کی صفائی کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.