the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com





امریکا بھر میں موٹاپے کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق6 امریکی ریاستوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت امریکا میں 30 فیصد افراد موٹاپے کی جانب مائل ہیں۔تحقیق ’ٹرسٹ فار امریکاز ہیلتھ‘ اور ’رابرٹ ووڈ جانسن فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے شائع کی گئی جو امریکی وفاقی حکومت کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں موٹاپے کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیا جا چکا ہے اور امریکی خاتون ِاول سمیت بہت سی اہم شخصیات اس مسئلے کو مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرتے دکھائی دیتی ہیں، اس کے باوجود امریکا میں یہ مسئلہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔2013ء کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی ہر ریاست میں موٹاپے کی شرح میں 20 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا، جبکہ 42 ریاستوں میں یہ شرح 25 فیصد سے بھی زیادہ تھی۔ تحقیق کے مطابق، پہلی مرتبہ ریاست میسی سیپی اور ریاست مغربی ورجینیا میں موٹاپے کی شرح میں 35 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ نوٹ کیا گیا۔دوسری طرف ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ موٹاپے کا یہ رجحان محض بالغ افراد میں ہی نہیں بلکہ بچوں میں بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ 2012ء کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2 سے 19 برس کے تین میں سے ایک بچہ موٹاپے کا شکار ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.