the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com



 جاپانی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ آنکھوں کے جھپکنے سے آنکھیں نہ صرف تر رہتی ہیں بلکہ ایک لمحہ کے لئے آنکھ بند ہونے سے دماغ کو بھی اسی لمحہ میں آرام کا موقع ملتا ہے۔

 جاپانی اوساکا یونیورسٹی کے ماہرین نے مطالعاتی تحقیق کے حوالہ سے اخذ کیا ہے کہ جس لمحہ آنکھ جھپکتی ہے اسی لمحے دماغ میں زیادہ توجہ مرکوز کرنے والے حصے میں خون کی فراہمی بھی اسی لمحے منعقطع ہو جاتی ہے۔

 جاپان کے طبی ماہرین نے آنکھوں کے بار بار جھپکنے کے دوران دماغی حصوں کواسکین کرکے مطالعاتی جائزہ لیا جس کے دوران پتہ چلا کہ آنکھ ایک لمحہ کے لئے بند ہوتے ہی دماغ کا زیادہ توجہ مرکوز کرنے والا حصہ بھی ایک ہی لمحہ کے لئے کام بند کردیتا ہے۔ اس طرح دماغ کو بھی آرام کرنے کا موقع ملتا ہے۔

 جاپان کے طبی ماہرین نے اس حوالہ سے دوستوں کے ساتھ گفتگو ‘ فلم کے کسی منظر کے دوران آنکھ کے جھپکنے اور فوری توجہ اصل کام سے ہٹنے کا حوالہ بھی دیا۔

 طبی ماہرین نے اس تحقیق کے سلسلہ میں بیس نوجوانوں کے دماغی حصوں کو اسکین کیا اور دماغ میں آنکھوں اور دیکھنے سے متعلق دماغ کے کارٹیکس نامی حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.