the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/20اگست(ایجنسی) پنجاب کے مشہور گلوکار جسی گیل فلم "ہپی پھر بھاگ جائے گی" سے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں، فلم میں جسسی، سوناکشی کے مقابلے میں نظر آئیں گے، جسسی سوناکشی کے اتنے بڑے فین ہیں کہ وہ اپنے آپ کو خود خوش قسمت مانتے ہیں کہ انہیں اتنی اچھی فلم اور سوناکشی کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا. بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان سے کافی کچھ سیکھا ہے۔

سوناکشی نے اپنے کریئر کا آغاز سلمان خان کی سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم دبنگ سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ سوناکشی، سلمان کے ساتھ دبنگ۔ 2 میں بھی کام کرچکی ہیں۔ سوناکشی نے بتایا کہ سلمان کے ساتھ دبنگ۔
2 کے دوران انہوں نے خوب مزے کئے ہیں ۔ سوناکشی نے کہا کہ سلمان کے ساتھ اسٹیج پرفامنس کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے



کہ سلمان کوئی پلان بنائے بغیر چلتے ہیں اور میں بھی ایسی ہی ہوں اور یہ میں نے ان سے ہی سیکھا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے ان سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ 


سوناکشی نے کہا کہ سلمان کبھی کبھی اسٹیج پر ہی اسٹیپ بدل دیتے ہیں۔ خوب انجوائے کرتے ہیں آپ کو بھی انہیں کے مطابق تیار رہنا پڑتا ہے۔ سلمان نے ہمیشہ سکھایا ہے کہ آپ اسٹیج پر صرف پرفامینس کے بارے میں مت سوچو بلکہ اپنی پرفامینس کو انجوائے کرو۔ جب آپ انجوائے کروگے تو پبلک بھی انجوائے کرے گی۔

سوناکشی نے اپنی آنے والی فلم "ہیپی پھر بھاگ جائےگی" کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہیپی بھاگ جائے گی ہیپی پھر بھاگ جائے گی کی اسکرپٹ سننے کے بعد دیکھی اور مجھے خوب مزہ آیا تھا۔ ہیپی پھر بھاگ جائے کی اسکرپٹ نے مجھے خوب ہنسایا۔ اس لئے میں نے اس فلم کے لئے ہاں کردی۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ جو کردار پہلے والی فلم میں تھے انہیں اس فلم میں ری ٹین کیا گیا ہے جس سے یہ فلم کافی انٹریسٹنگ بن گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.