the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/21جون(ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اپنی کتاب آئندہ برس شائع کریں گی۔

پرینکا چوپڑہ نےنہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ میں بھی اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے اپنی یادوں اور اور واقعات کو کتاب کے صفحات میں قید کیا ہے ۔ یہ کتاب اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔ اس کا نام unfinished 'ان فینیشڈ' رکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں لکھے مضمون، کہانیوں اور چند ایسےسیاق و سباق جسے پرینکا نے محسوس کیا ہے، شامل کیا جائے گا۔



start;">یہ کتاب امریکہ، برطانیہ اور ہندستان میں ایک ساتھ شائع ہوگی۔ 'ان فینیشڈ' کچھ مزاحیہ قصے، باغی تیور اور جرات مندانہ بیانات سے پر ہوگی جس کا دعوی پرینکانے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا 'یہ سب میرے مزاج کی طرح ہی ہوگا،میں بہت ہی پرائیویٹ پرسن ہوں، اب تک میں نے اپنے بارے میں کچھ نہیں بولا تھا لیکن اب میں اس کے لئے تیار ہوں ۔ ایسا میں اس لئے کررہی ہوں تاکہ لوگوں کو خاص طور پر خواتین کو میری کہانیوں سے حوصلہ ملے'۔

پرینکا اسے خواتین کا مینی فیسٹو مانتی ہیں یہ ایسی عورتوں کے لئے بھی ہوگا جو اس بات میں یقین رکھتی ہیں کہ انہیں وہ سب کچھ نہیں ملا جس کی وہ حقدار تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.