the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 21 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سبھی ساتھی فنکاروں سے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔

نواز الدین کا کہنا ہے کہ کسی بھی فنکار کا نرم لہجے میں یہ کہنا کہ کام کرتے وقت انہیں اپنے ساتھی اداکاروں سےکوئی ان سکیورٹی محسوس نہیں ہوتی، یہ بات ہضم نہیں ہوتی۔ نواز الدین نے کہا کہ جب بھی آپ کسی اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں تو آپ کے دل میں کئی طرح کی جذبات آتے ہیں۔ پیار، نفرت، حسد اور اس میں خود کے لئے ان سکیورٹی بھی شامل ہے۔ کام کرتے وقت سینئر اور جونیئر کچھ نہیں ہوتا، اس وقت تو ماحول ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے تھوڑی سی لاپروائی برتی اور جونیئر آپ کو چھوڑ دے گا۔

نواز نے کہا کہ آج کی جنریشن کے سامنے ٹک پانا بہت مشکل کام ہے۔ آج کل جو نئے چہرے فلمی دنیا میں آرہے ہیں وہ کافی باصلاحیت اور تیز ہیں۔ مجھے یہ کہنے سے



کوئی پرہیز نہیں ہے کہ میں کام کے معاملے میں اپنے سبھی سینئر اور جونیئر ساتھیوں سے خود کا کافی غیر محفوظ محسوس کرتا ہوں۔ یہ جو، ان سکیورٹی کا جذبہ ہے وہ پارٹ آف اموشن ہے جس کا دل میں پیدا ہونا لازمی ہے، اس لئے مجھ میں بھی ان سکیورٹی، پیار، نفرت اور حسد کا جذبہ ہے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ ان سکیورٹی محسوس نہیں کرتے، میں ان کی یہ غلط مانتا ہوں۔ میں سیٹ پر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔ میں بہت تیز ہوں، فلم "جینئس" کے سیٹ پر مجھے خاموشی کے ساتھ ہیرو اتکرش شرما سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور یہ بات خود اتکرش کو بھی نہیں پتہ کہ مجھے ان سے کتنا کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.