the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/27اگست(ایجنسی) مشہور شخصیات کے ساتھ بالی ووڈ کے کپور خاندان نے اپنی تاریخی آر کے اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا اجتماعی فیصلہ کیا ہے. خاندان سے تعلق رکھنے والی کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ ان کے دادا راج کپور نے اسٹوڈیو کو بنایا تھا اس اسٹوڈیو سے انکی بہت اچھی یادیں جوڑی ہیں، کرینہ نے ایک انٹرویو میں کہا ، مجھے پوری بات پتہ نہیں ہے کہ سچ میں کیا ہورہا ہے، میری صحت کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں ہے اور میں پچھلے چار پانچ دن سے اپنے والد سے نہیں ملی ہوں، لیکن ہم سب ان ہی گلیوں میں بڑے ہوئے ہیں.

کرینہ نے یہاں لیکمے فیشن ویک میں کہا " مجھے لگتا ہے کہ شاید خاندان نے اس بارے میں فیصلہ کیا ہے، تو اب یہ میرے والد اور انکے بھائیوں پر ہے، اگر انہوں نے یہ طے کیا ہے تو یہی صحیح ، 70 سال پرانے دو ایکڑ میں پھیلے آر کے اسٹوڈیو کو فروخت کا فیصلہ کپور خاندان کے لیے بھی مشکل ہے.

رشی کپور نے بھی ٹویٹ کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ واضح ہو کہ کپور خاندان اسٹوڈیو بیچنے کے لئے بلڈرس، ڈیولپرس اور کارپوریٹس سے رابطہ میں ہے۔ خاندان کی جانب سے رشی کپور نے کہا کہ ’ ہم نے اسٹوڈیو میں رینویٹ کرایا تھا لیکن ہر بار ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ کئی بار یہ ضروری نہیں کہ ساری چیزیں آپ کے حساب سے ہی ہوں۔ ہم سبھی اس بات سے بے حد غمگین ہیں۔

راج کپور نے 90 فیصدی فلمیں دو ایکڑ زمین میں تیار اسی اسٹوڈیو میں بنائی تھیں۔ گزشتہ سال 16 ستمبر کو اسٹوڈیو میں آگ لگ گئی تھی۔ اس دوران اس کے کچھ حصے جل گئے تھے۔ اسٹوڈیو بیچنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل کوئی بھی اتنی دور شوٹنگ کے لئے نہیں آنا چاہتا، کیوں کہ انہیں یا تو اندھیری کا یا پھر گورے گاوں کی جگہ آسانی سے مل جاتی ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.