the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

55 سال کے ہوئے شاہ رخ خان

Mon 02 Nov 2020, 21:12:21
ممبئی 2نومبر(یواین آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان آج 55 سال کے ہوگئے۔
02 نومبر 1965 کو دہلی میں پیدا ہوئے شاہ رخ خان کے والد ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے۔
شاہ رخ نے اداکاری میں شامل ہونے اور مواصلات کے مختلف طریقوں کو قریب سے جاننے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
1988 میں شاہ رخ خان نے بطوراداکار چھوٹے پردے کے سیریل فوجی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
سال 1991 میں شاہ رخ اپنے خوابوں کی تعبیرکے لیےممبئی آگئے۔
عزیز مرزا نے شاہ رخ خان کی صلاحیتوں کو پہچان کرانہیں اپنے سیریل سرکس میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔
انہیں دنوں ہیما مالینی کواپنی فلم دل آشنا ہے کے لئے دویا بھارتی کے مقابل نئے چہرے کی تلاش تھی۔
جب شاہ رخ خان کو اس کا علم ہوا تو وہ اپنے دوستوں کی مدد سے اس فلم کے لئے اسکرین ٹیسٹ دینے گئے اورمنتخب کرلیے گئے۔

اسی دوران شاہ رخ کو فلم دیوانہ میں کام کرنے کا موقع



ملا۔
رشی کپور جیسے تجربہ کار اداکار کی موجودگی میں شاہ رخ خان نے اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا لیا جس کے لئے انہیں فلم فیئر کی جانب سے نئے اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔
اس کے بعد ہدایت کار جوڑی عباس مستان کی نظر شاہ رخ خان پر پڑی۔
اس وقت وہ انگریزی کے نوبل اے کس بفور ڈیتھ پرایک فلم بنانا چاہتے تھے۔
اس فلم میں شاہ رخ خان کے کردار گرے سیڈس لیے ہوئے تھے۔
شاہ رخ نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور حامی بھردی۔
سال 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم بازی گرسپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ بڑی حد تک انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

1993 میں شاہ رخ خان کو یش چوپڑا کی سپر ہٹ فلم ڈر میں کام کرنے کا موقع ملا۔
سال 1995 میں ، شاہ رخ خان کو یش چوپڑا کی ہی فلم دل والے دلہنیاں لے جائیں گے میں کام کیا جو ان کے فلمی کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوئی۔
شاہ رخ خان کی بہترین اداکاری سے فلم بے حد کامیاب ثابت ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.