the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/13جولائی(ایجنسی) اپنے زمانہ کے سب سے مشہوراداکاردلیپ کمارکی عمر 95 برس ہو چکی ہے۔ عمر کا تقاضا ہے کہ اکثران کی صحت ناساز رہتی ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں وہ متعدد مرتبہ اسپتال جا چکے ہیں۔ تاہم ابھی ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، لیکن وہ پھر ایک بار خبروں میں آگے ہیں۔

اس کی وجہ ہے کہ گزشتہ رات یعنی جمعرات کے روز دلیپ صاحب پرکئے گئے ان کی بیوی سائرہ بانو کے 4 ٹویٹ۔ یہ ٹویٹ جذ باتی ہیں۔ اپنے پہلے ٹویٹ میں سائرہ لکھتی ہیں۔" صاحب ٹھیک ہیں اوروہ گھرپرآرام کر رہے ہیں۔ وہ اپنے فینس سے مل رہے پیار کے لئے شکرگزار ہیں، شکریہ۔




font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">سائرہ نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا"جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، میں اورصاحب گزشتہ 52 سال سے اپنے لاکھوں فینس (مداحوں) سے ملتےہوئے آئے ہیں۔


سائرہ اپنے تیسرے ٹویٹ میں لکھتی ہیں" 28 جون ایک ایسا دن تھا جب میں کوہ نور کے بغیرایک پروگرام میں شامل ہونے کے لئے پہنچی۔ میں آصف فاروقی کی بیٹی ندا کی شادی میں گئی تھی۔ وہاں صاحب کے بغیرمیں اکیلا محسوس کررہی تھی۔ لیکن دولہا اور دلہن اورآپ جیسے فینس سے مل کربہت اچھا لگا"۔

چوتھا ٹویٹ انہوں نے کیا "بھگوان آپ سب پراپنی نعمت بنائے رکھے۔ آپ سب میرے کوہ نور کی اچھی صحت اور خوش حالی کے لئے دعا کیجئے گا۔ دعاوں میں یاد رکھنا"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.