the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/30مئی(ایجنسی) تیلگو فلموں کے مشہور اداکارہ نندیموری تارک راما راؤ کو این ٹی آر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انکی پیدائش 28مئی 1949 میں ہوئی۔ تلگو فلم منا دیشم سے اپنے کیریئر کی شروعات کی.انہوں نے قریب 300 سح زیادہ فلمیں کیں۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلموں کی اسکرپٹ بھی لکھی اور فلم کے پروڈیوسر کے طور پر کئی فلمیں بنائی ہے۔ ہندوستانی سینما میں اپنے شراکت کے لیے ہندوستانی حکومت نے راما راؤ کو سال 1968 میں پدمشری دیا.

تیلگو کے علاوہ، این آر ٹی نے تمل اور ہندی فلمیں بھی کی. انہوں نے فلموں میں 17 بار کرشنا کا کردار ادا کیا. این ٹی آر نے 1982 میں تیلگو دیشم پارٹی قائم کی اور اس میں سیاست میں انٹری لی. مشہور اداکار ہونے کی وجہ سے این ٹی آر اور ان کی پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کی. اس کے ساتھ وہ آندھرا پردیش کے 10ویں وزیر اعلی بن گئے. 1983 اور 1994 کے درمیان، وہ تین بار ریاست کے وزیر اعلی بنے.

این ٹی آر کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے اپنے گاؤں میں صرف 5 ویں تک 
پڑھائی کی تھی. اس کے بعد وجے واڑا میں رہنے والے انکے ماما نے



انہیں گود لیا تھا، یہی پر انہوں نے میونسپل اسکول سے تعلیم حاصل کی، بعد میں انہوں نے ایس آر آر اور سی وی آر کالج میں تعلیم حاصل کی.

این ٹی راما راؤ کی مالی حالت بہت اچھی نہیں تھی. جس سے خاندان کی مالی مدد کرنے کے یے چھوٹی عمر سے ہی کام کرنا پڑا. راماراؤ وجے واڑا کے آس پاس کے ہوٹلوں میں دودھ کی سپلائی کرتے تھے۔ جو پیسے انہیں ملتے تھے اس سے وہ خاندان کی مدد کرتے تھے.

1942 میں راما راؤ نے اپنے ماما کی بیٹی باسوا تاراکم سے شادی کی تھی۔ این ٹی آر کے 8 بیٹے اور 4 بیٹیاں تھیں۔ 1985 میں انکی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔ 1993 میں 70 سال کی عمر میں راما راؤ نے تلگو مصنف لکشمی پاروتی سے شادی کی تھی۔ لیکن این ٹی آر کے خاندان نے لکشمی کو کبھی بھی قبول نہیں کیا۔ این ٹی آر کا بیٹا جونیئر این ٹی آر جنوبی فلموں کا مشہور نام ہے.

سیاسی زندگی میں راماراؤ کو بہت مشکل بھرے دن دیکھنا پڑا. داماد چندرابابو نائیڈو نے این ٹی آر کو وزیراعلی اور پارٹی کے صدر دونوں سے ہٹا دیا تھا. اپنی دوسری بیوی لکشمی کے ساتھ راما راؤ ایک طرف تھے اور دوسری طرف انکا پورا خاندان انکے خلاف تھا.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.