the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/16اگست(ایجنسی) نوے کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنانے والی بالی وڈ کی ایلو ایلو گرل منیشاکوئرالہ آج 48 برس کی ہوگئیں۔

16 اگست 1970 کو نیپال کے کاٹھمنڈو میں پیدا منیشا کوئرالہ کے دادا وشیشور پرساد کوئرالہ نیپال کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
منیشا نے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز 1989 میں نیپالی فلم "فیری بھیٹولہ" سے کیا تھا۔

سال1991 میں منیشا نے فلم سوداگر سے بطور اداکارہ بالی وڈ میں قدم رکھا ۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کرداروویک مشران نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں ان دونوں فنکاروں پر "ایلو ایلو" نغمہ فلمایا گیا تھا جو سامعین کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور فلم کی کامیابی کے بعدمنیشاانڈسٹری میں ایلو ایلوگرل کے نام سے مشہورہوگئی تھیں۔

سال 1994 میں منیشا کو ودھو ونود چوپڑا کی فلم 1942 اے لو اسٹوری میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ انل کپور تھے۔ حب الوطنی کے جذبے سے معمور اس فلم میں منیشا نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کو مسحور کر



دیااور بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نامزد کی گئیں۔

سال 1995 میں آئی فلم بامبے منیشا کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ منی رتنم کی ہدایت میں بنی اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر كرٹكس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ فلم تمل میں بھی بنائی گئی تھی جس کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ سال 1996 میں آئی فلم خاموشی ان کے کیریئر کی ایک اور قابل ذکر فلم ثابت ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم کے لیے منیشا کو ایک مرتبہ پھر سے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر كرٹكس ایوارڈ دیا گیا۔

سال 1998 میں منیشا کو ایک بار پھر سے منی رتنم کے ساتھ دل سے میں کام کرنے کا موقع ملا حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار گرے شیڈس لیے ہوئے تھے۔ 'دل سے' کے لیے وہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئیں۔
منیشا نے اپنے فلمی کیریئر میں بالی وڈ کے تمام سپر اسٹار شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

منیشا نے اس سال آئی فلم سنجو میں کام کیا ہے جس میں انہوں نے سنجے دت کی ماں نرگس دت کا کردار ادا کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.