the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی/11اگست(ایجنسی) بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی کو ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اور منفی کردار نبھا کر سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

11 اگست 1961 کو کرناٹک کے منگلور میں پیدا ہوئے سنیل شیٹی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں آئی فلم 'بلوان' سے کیا ۔ اس فلم میں انہوں نے زبردست ایکشن مناظر دے کر ناظرین کو محظوظ کر دیا۔ 1994 میں فلم 'موہرہ' ان کے کیریئر کی پہلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔

موہرہ کی کامیابی کے بعد سنیل شیٹی کی شبیہ فلم انڈسٹری میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن گئی اور اس کے بعد فلم سازوں نے ان کی اسی شبیہ کو سلور اسکرین پر پیش کیا ۔ ان کی ایکشن فلموں میں انت، سركشا، ٹكر، ركشك، سپوت وغیرہ شامل ہیں۔

سال 2000 میں فلم 'ہیراپھیری' سنيل شیٹی کی اہم فلم میں شمار کی جاتی ہے. ہیں۔ پریہ درشن کی ہدایت میں بنی اس فلم سے پہلے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ صرف ایکشن فلمیں ہی کرسکتے ہیں لیکن اس فلم میں انہوں نے اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ مل کر اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیا ۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے 2006 میں اسی فلم کا سکوئیل 'پھر ہیرا پھیری' بنائی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

آپ کو لگتا ہے کہ #MeToo مہم انصاف حاصل کرنے کے لئے جنسی طور پر ہراساں متاثرین کی مدد کر رہا ہے

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.