the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی/27اپریل(ایجنسی) غیر معمولی صلاحیت اور توانائی سے بھرپور زہرہ سہگل ایک ایسی اداکارہ تھیں جنہوں نے فلمی دنیا کی4 نسلوں پرتھوی راج کپور سے لے کر رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کیا۔ 27اپریل1912کو اترپردیش کے سہارنپور میں پیدا ہوئیں زہرہ کی زندگی کے تئیں جوش و جذبے اور ان کے دلفریب انداز کا کوئی جواب نہیں تھا۔زہرہ سہگل جب ایک سال کی تھی تب ان کی بائیں آنکھ کی روشنی چلی گئی۔اس وقت 3 لاکھ پونڈ خرچ کر کے لندن کے ایک اسپتال میں علاج کرایا گیا اور آنکھ کی روشنی واپس آئی۔ زہرہ کی پڑھائی لڑکوں کے اسکول میں ہوئی تھی اس لئے ان کے مزاج میں کھلنڈراپن تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ زہرہ اسکول کے دنوں میں درختوں پر چڑھ جایا کرتی اور لڑکوں جیسی شرارت کرتی تھیں ۔

زہرہ کا مطلب ہے نیک اور ہنر مند عورت۔ سال 1929ءمیں میٹرک اور 1933ءمیں گریجویئشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد زہرہ نے رقاصہ بننے کے بارے میں سوچا ۔زہرہ نے جرمنی میں اودے شنكر کا شو پاروتی رقص دیکھا اور ان کے الموڑا اسکول میں شامل ہو گئیں۔ خواجہ احمد عباس نے زہرہ سہگل کو " ہندوستان کی انساڈورا ڈنکن" کہا تھا۔

سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ،رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً سات دہائی تک اپنی اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنانے والی زہرہ سہگل 10 جولائی 2014کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.