the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی،21اپریل(ایجنسی) حالت بہتر ہونے پر شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو آج اسپتال سےرخصت کر دیا گیا۔
انہیں سانس لینے میں دشواری اور سینے میں انفیکشن کے باعث 15اپریل کو مغربی مضافاتی علاقے باندرا کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
دلیپ کمار گلابی شرٹ پہن کر اسپتال سےجب وہیل چیئر پر باہر نکلے تو ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگررشتہ دار بھی موجود تھے۔
لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پرکار کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔
ڈاکٹرو ں نے آج انہیں تقریباً 12بجے اسپتال سے رخصت کر دیا ۔
اسپتال کے دروازے کے سامنے انہیں دیکھنے کےلئے بڑی تعدادمیں ان کے مداحوں کی بھیڑاکٹھی ہو گئی تھی۔
اسپتال سے باہر آنے کے بعد دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے ہاتھ ہلا کر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔
کل بالی وڈ اداکار عامر خان نے بھی اسپتال جا کر دلیپ کمار کی عیادت کی تھی۔
عامر خان نے دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں جو سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے لاکھوں مداحوں سے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.