the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/25مئی(ایجنسی) حیدرآباد کی باوقار عثمانیہ یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ نصاب میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی کی جائے گی۔یونیورسٹی،تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن سے تال میل کے ذریعہ تقریبا 20فیصد نصاب کو ری ڈیزائن کرے گی ۔یہ تبدیلی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ماڈل نصاب کے خطوط پر کی جائے گی۔یوجی سی نے پہلے ہی ملک کی تمام یونیورسٹیز کو نصاب میں تبدیلی لانے کے لئے تجویز بھیجی ہے۔نئے نصاب میں طلبہ کے لئے انڈسٹری سے متعلق مہارت،



بول چال اور مواصلات کی مہارت پر توجہ دی جائے گی۔ریاست کے ڈگری کالجس میں پڑھائے جانے والے کورسس کے نصاب میں تبدیلی کے لئے کئی مرتبہ اجلاس بھی اس خصوص میں منعقدکئے گئے۔ری ڈیزائن کردہ کورسز ،چوائس بیس کریڈٹ سسٹم (سی بی سی ایس)کے مطابق ہوں گے۔یوجی سی نے تمام یونیورسٹیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سی بی سی ایس طریقہ کار پر عمل کریں ۔اس سسٹم کے ذریعہ طلبہ کو اس بات کاموقع دیاجائے گاکہ وہ کور،الیکٹیو یا پھر مہارت پر مبنی کورس کاانتخاب کریں ۔کور،کورس تمام طلبہ کیلئے لازمی ہوگا جبکہ الیکٹیو کورس کا انتخاب دیگر کورسس سے کیاجاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.