the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد : نومبر؍ 29: انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی)کی جانب سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چےئرمین محمد عبدالطیف خان کو ’’ میموری خان‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔
میموری ڈیولپمنٹ اور Mind Maping کے میدان میں اُن کا نمایاں کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے آئی آئی سی سی نے 25؍ نومبر 2017 ء کو ’’ میموری خان ‘‘ کے خطاب سے نوازا۔محمد عبدالطیف خان کو یہ خطاب انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقد چھ روزہ میموری ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں مرکزی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری سریش پربھو کے ہاتھوں عطا کیا گیا۔ 
مرکزی وزیر سریش پربھو نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین کے فن سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے پوری تقریب میں محمد عبدالطیف خان کو ’’میموری خان‘‘ کے نام سے ہی مخاطب کیا۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چےئرمین محمد لطیف خان کے اس میموری ورکشاپ کا دہلی میں کافی مقبولیت رہی اور بڑے پیمانے پر اُن کے فن کی ستائش کی گئی۔
اس تقریب میں سریش پربھو کی اہلیہ اوما پربھو بھی موجود تھیں۔سریش پربھو اور ان کی اہلیہ دونوں نے میموری ٹرینر عبدالطیف خان سے اتنے متاثر ہوئے کہ ان سے درخواست کی کہ وہ حیدرآباد روانہ ہونے سے پہلے ان کے گھر پر چائے کے لئے ضرور آئیں۔
وزیر موصوف نے میموری ٹرینر محمد عبدالطیف خان اور ان کی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آنے سے پہلے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں کیا نظارہ دیکھنے کو ملے گا لیکن جب یہاں آیا تو میموری کے استاذ نے جو جادو دکھایا اس سے میں حیران ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں محض چھ دن کی ورکشاپ میں میموری کے نسخے سیکھ کر چند شرکاء نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ میرے نزدیک نا ممکن سی



بات ہے مگر جو کچھ میری آنکھوں نے دیکھا وہ جادو نہیں بلکہ حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے مسلم نوجوان تعلیمی و تربیتی میدان میں اسی طرح آگے بڑھتے رہے تو ہندوستان کو سوپر پاور بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
اس موقع پر عبدالطیف خان کے ذریعہ تیار کردہ میموری ڈیولپمنٹ پر مشتمل ایک نصاب کا بھی اجزاء کیا گیا۔اس نصاب کے تحت فی الحال انہوں نے چار کتابوں کا ایک سیٹ تیار کیا ہے۔ورکشاپ کے تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور ان چاروں کتابوں کا سیٹ بھی مفت میں دیا گیا۔
میموری ٹرینر عبدالطیف خان نے سریش پربھو کو بتایا کہ مسلمانوں کو اگر مواقع میسر ہوں تو وہ ہر میدان میں کمال کرسکتے ہیں۔
آئی آئی سی سی کے صدر سراج الدین قریشی نے اس موقع پر مرکزی وزیر سریش پربھو کو بتایا کہ اس ملک کے مسلمانوں کی فکر تعمیری ہے اور اگر انہیں پر امن ماحول میسر ہو تو وہ کم وسائل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہاں منعقد ہونے والے تعلیمی و تربیتی ورکشاپ سے اب تک 15؍ ہزار سے زائد نوجوان تربیت پا کر اپنے روز گار سے لگ چکے ہیں۔
اس موقع پر عبدالطیف خان کو مرکزی وزیر سریش پربھو کے ہاتھوں اعزاز سے بھی نوازا گیا۔انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی جانب سے انہیں ٹرافی ‘ توصیفی سند کے علاوہ ’’میموری خان‘‘ کے لقب سے متصف سرٹیفکٹ بھی پیش کیا گیا۔ان کے ساتھ ہی دوسرے معاون میموری ٹرینرز نزہت صوفی خان اور حبیب الرحمان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جن میں شرکاء کو ان کی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ محمد عبدالطیف خان ورلڈ میموری ٹرینر Tony Buzan کے شاگرد ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ انڈیا میں Tony Buzan کے کورسیس کی ٹریننگ دینے کے لیے Licensedسرٹیفائیڈ ٹرینر بھی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.