the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ملک کے 21 ریاستوں کے 49مراکز پر ٹسٹ کا انتظام
حیدرآباد 28 /جولائی (پریس ریلیز) : ایم ایس IAS اکیڈمی کے مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ کے لئے 12 اگست 2018 کو کل ہند سطح پر انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔
ایم اایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیرڈائرکٹر معظم حسین نے آج اسکی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ UPSC امتحان کی کوچنگ کے داخلہ کے لئے ایم ایس IAS اکیڈمی ملک کے 49 سنٹروں میں 12اگست کو ایک کل ہند انٹرنس ٹسٹ منعقد کر رہا ہے۔ اس ٹسٹ میں شامل ہونے کے لئے امیدوار وں کو ایم ایس ویب سائٹ (www.mseducationacademy.in)پر جاکر آن لائن ادخلہ فارم بھرنا پڑے گا انہوں نے بتایا کہ آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی اخری تاریخ 10 اگست ہے۔
انٹرنس ٹسٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امتحان دو مرحلے تحریری اور زبانی امتحان پر محیط ہوگا۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار کو انٹرویو کے لئے حیدارآباد بلایا جائے گا اور پھر میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تحریری امتحان کے سوالات objective اور subjective دونوں رہینگے۔
امتحان سنٹروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سنیر ڈائرکٹر معظم حسین نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی ریاست منی پور اور آسام سے لیکر کشمیر تک اور گجرات سے لیکر کیرالا تک ملک کے 21 ریاستوں کے 49 شہروں میں ایم ایس IAS اکیڈمی کے انٹرنس ٹسٹ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ جنوبی ہند کی ریاستوں تامل ناڈو‘ کیرالا‘ کرناٹک‘ اندھرا پردیش اور تلنگانہ میں امتحانی مراکز قائم کے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے امتحانی مراکز پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے 6 شہروں میں IAS اکیڈمی کے انٹرنس ٹسٹ کا



سنٹر قائم کیا گیا یہ چھ شہر حیدرآباد‘ نظام آباد‘ کریم نگر محبوب نگر‘ وارنگل اور سداسیوپٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کی تمام تفصیلات ایم ایس ایجوکیشنن اکیڈمی کے ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ اس ویب سائیٹ پر آن لائن داخلہ فارم بھی موجو د ہے۔ انہوں نے سماج کے دانشوروں سے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ملت کے ہونہار طلباء کو بیوریو کریسی کے میدان کی طرف راغب کریں اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے اس پہل سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ کرنے کی نوجوانوں میں پیغام کو عام کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ملت کے نوجوانوں کو ملک کی بیوروکریسی کا حصہ بنانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے امسال کے شروع میں IAS اکیڈمی کی شروعات کیا ۔ حیدرآباد کے آصف نگر میں مدید سہولیاتA/c کلاس رومس‘ لائبریری اور انٹرنیٹ سے مربوت عمارت میں ایم ایس IAS اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مقابلہ جاتی امتحانات کے کتابوں کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔ سیول سرویز کے امتحان کے لئے ضروری تمام مواد اکٹھا کیا گیا ہے۔ تاکہ پرسکون ماحول میں طلباء پوری شاندار اہمتماک سے امتحان کی تیاری کرسکیں۔ اس اکیڈمی میں قیام و طعام کی پوری سہولیات مفت فراہم کیا گیا ہے ۔ کوچنگ اور نگرانی کے لئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کیا گیاہے۔ داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی اپنی (CSR) کار پوریٹ شوشل ریسپانسی بلیٹی کے تحت IAS اکیڈی کا قیام عمل میں لایا ہے تا کہ ملت کے طلباء کو سیول سرویزامتحان کی تیاری کرواکے ملک کی بیورکریسی میں شامل کیا جاسکے۔ اور امید ظاہر کیا انشاء اللہ جلدہی ایم ایس IAS اکیڈمی سے وسیع تعداد میں طلباء کامیابی حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اپنی خدمات فراہم کرینگے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.