the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 10؍ اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اس سال سول سروسیز امتحانات میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے مزمل خان کی والدہ محترمہ سمیرا خان کی آج تہنیت کی گئی۔ اس تہنیت کا مقصد محترمہ سمیرا خان کی جانب سے ان کے بیٹے کی حوصلہ افزائی اور اعتماد بحال کرنے‘ جدوجہد کے لیے ابھارنے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کی گئی کاوشوں کو تسلیم کرنا تھا۔ 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزمل خان نے کہا کہ میری والدہ آئی اے ایس کی تیاری کے دوران میرے ساتھ ایک مضبوط ستون کی طرح رہیں۔ انہوں نے جہاں بھی ضرورت ہو میری مدد کی اور ناکامیوں پر امید بڑھاکر حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جملہ 4 دفعہ سول سروسیز کے امتحان میں شرکت کی اور آخر کار انہیں کامیابی حاصل ہوئی کیونکہ ان کے والد، والدہ، بھائی اور بہن نے اس دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا۔‘‘



text-align:="" start;"="">مزمل خان کی آئی اے ایس کی ٹریننگ اس مہینے کے آخر میں شروع ہوگی۔ وہ ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر جناب اے کے خان، مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور، کے فرزند ہیں۔ 

محترمہ سمیرا خان نے کہا کہ بچوں کی بنیادی تربیت میں 8 تا 10 سال تک والدہ ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ اس کے بعد والد اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزمل کی پوری توجہ عوام میں عدم توازن کو ختم کرنے کی طرف ہے۔ اس کے علاوہ وہ عوام میں رائج نقصاندہ عوامل کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر نے محترمہ سمیرا خان کو پھولوں کا ایک خوبصورت پودا پیش کرتے ہوئے تہنیت کی۔ ایک پودا مزمل خان کو بھی پیش کیا گیا۔ 
اس موقع پر سی ایس ای اکیڈیمی کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ جریدہ ’’جنون‘‘ کا رسم اجرابھی انجام دیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.