the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 26 نومبر (پریس نوٹ) ’شروعات بس‘ آنٹرپرینیور شپ کے فروغ کے سلسلہ میں ملک بھر میں چلائی جارہی ہے اور مرکزی حکومت نئی صنعتوں اور منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ میک ان انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے پروگرام آنٹرپیرینیورشپ کے پیام کو ملک کے طول و عرض میں پہنچانے کے مشن پر ہیں۔ حکومت کا مقصد احترام کے ساتھ ترقی ہے۔ حکومت میک ان انڈیا کے تحت ضرورت کا ہر سامان ملک ہی میں تیار کرناچاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب مختار عباس نقوی، مرکزی وزیر اقلیتی و پارلیمانی امور، حکومت ہند نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں این ڈی ٹی وی کی جانب سے منعقدہ مباحثے میں کیا۔ مانو میں نیتی آیوگ کی سرپرستی میں گلوبل آنٹراپرینیور شپ سمٹ 2017 کے متعلق شعور بیدار کے لیے آج ”شروعات بس“ کی آمد پر منعقدہ پروگرام کا مباحثہ بھی حصہ تھا۔
گلوبل آنٹرپرینیور شپ سمٹ 2017 کے سلسلہ دہلی سے شروع ہوئی اس بس میں طلبہ کو 100 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو ریکارڈ کرنا تھا۔ جس میں وہ اپنے کاروباری نظریہ سے منصوبے پیش کرسکتے تھے۔ منتخبہ بہترین منصوبوں کو نیتی آیوگ اور صنعتکاروں کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں بہترین پلیٹ فارم میسر ہو۔ اس پروگرام کی صدارت جناب ظفر سریش والا، چانسلر، اردو یونیورسٹی نے کی۔ 
جناب نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک میں اقلیتی طبقات کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 52 مسلم آئی اے ایس منتخب ہوئے۔ یہ تعداد پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ پہلے سرکاری نوکریوں میں اقلیتوں کا تناسب 5 فیصد تھا اب یہ بڑھ کر 9 سے تجاوز کر گیا ہے۔ ہم لوگوں کو بہتر ماحول فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھیں اور ترقی کریں۔ 
مباحثے کے دوران جناب ظفر سریش والا نے کہا کہ مانو کے طلبہ میں کافی صلاحیتیں ہیں۔ انہیں کسی قدر رہبری اور مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے تاکہ یہ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکیں۔ 
جناب شیو کمار



کھیمکا، صدر نشین دی گلوبل ایجوکیشن اینڈ لیڈرشپ فاﺅنڈیشن نے شروعات بس کو گاندھی جی کے دانڈی مارچ سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں زیادہ تر افراد روزگار حاصل کرنے پر توجہ دیتے ہیں جبکہ ان میں صنعت کار بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ وہ نئے تصورات اور تجربوں کے ذریعہ ایک بہترین آنٹرپرینیور بن کر بڑے پیمانے پر ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔ روزگار کی فراہمی کے لیے محض حکومت پر تکیہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ملک میں موجود کمپنیاں بھی آج کی ضرورت کے مطابق نوکریاں فراہم نہیں کرسکتیں۔ ایسے میں نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئے تصورات کے ساتھ آگے بڑھیں۔ خود صنعتکاری کی ابتداءکریں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کمپنی میں تبدیل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ وہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو روزگار بھی فراہم کرسکتے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عطا حسنین نے بھی مخاطب کیا۔ 
ابتداءمیں جناب کے ٹی راما راﺅ، وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی ، حکومت تلنگانہ ، جناب ظفر سریش والا اور ڈاکٹر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر، مانو نے بس کو جھنڈا دکھاکر پروگرام کا آغاز کیا۔ جناب کے ٹی راما راﺅ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ محض آغاز ہے۔ حیدرآباد میں گلوبل آنٹرپرینیورشپ سمٹ کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔ اس سے شہر حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ریاست اور ملک کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے اُردو یونیورسٹی کے حوالے سے کہا کہ تلنگانہ میں اُردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے۔ ان کے دادا، پردادا نے اردو ذریعہ سے تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں اس بس کے ذریعہ صنعت کاری کے بہت سے منصوبے سامنے آئیں گے۔ 
اس موقع پر ایک نابینا آنٹرپرینیور جناب روی منتھانے سریکانت بولا کا انٹرویو لیا۔ جناب سریکانت جو کسان ماں باپ کی اولاد ہیں اور بچپن ہی سے نابینا ہیں 21 سال کی عمر میں بولانٹ انڈسٹریز قائم کی اور آج صرف 4 سال میں یہ کمپنی 400 کروڑ روپئے مالیت کی ہوگئی ہے۔ انہوں نے اپنی ترقی کے سفر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مانو کی پی ایچ ڈی اسکالر اطہر سائمہ نے اپنے منصوبے متعلق بتایا کہ وہ ایک ویب سائٹ تیار کرنا چاہتی ہیں روزگار کی فراہمی، مقامی زبانوں کے فروغ ، مختلف مسائل کے حل اور پالیسیوں کے بہتر انداز میں نفاذ پر لوگوں کو مضامین تحریر کرنے کی دعوت دیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.