the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان

 ایوارڈس کے ساتھ انٹر کے سات ٹاپرس کو فی کس ایک لاکھ اور ایس ایس  سی کے 33 طلبہ کو دئیے گئےفی کس پچیس ہزار روپئے کے نغد انعامات
 

)حیدرآباد، 20 مئی (پریس ریلیز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اس سال ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے  انہیں اعلٰی عہدے حاصل  کرنے  کےعزم   کے ساتھ    آئی  اے ایس افیسرس بننے  کے لئے   حوصلہ افزآئی کی  ۔  ایم ایس نے انٹر اور ایس ایس سی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  اپنےطلبہ کی شاندار کامیابیوں کا جشن منا نے  کے لئے بھارتیہ ودیا بھون   کنگ کوٹھی حیدرآبادتقریب کا انعقاد  کیا۔

اس موقع پراپنی تقریر میں، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی اور چیئرمین، محمد لطیف خان نے  طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ اکو مبارکباد دیتے ہوئے   کہا کہ "ایم ایس کے وہ طلباء جنہوں نے ایس ایس سی کے امتحان میں 9 اور اس سے زیادہ جی پی اے حاصل کیے، ہم نے آج یہاں ایسے طلباء کے ساتھ ہی ساتھ انٹرمیڈیٹ کے  ان طلباء کو بھی مدعو کیا جنہوں نے 990 اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے"۔

اس شاندارتقریب میں ایس ایس سی امتحانات میں کامل 10/10 جی پی اے حاصل کرنے والے ایم ایس کے کل 33 طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیاجس میں ایک ہر کو میڈل، سرٹیفکیٹ، اور25,000 روپے کا نقد انعام دیا گیا۔  اس کے علاوہ، 9 اور اس سے زیادہGPA حاصل کرنے والے 310 طلبہ کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر سرٹیفیکیٹس پیش کئے گئے۔ اس تقریب میں انٹرمیڈیٹ ٹاپرز کی نمایاں کامیابیوں کو بھی تسلیم کیا گیا۔ اس سال، MPC اور BPC گروپ کےدو طالب علموں نے متاثر کن 993 نمبر حاصل کیے، ان کے ساتھ چار طلبہ جنہوں نے 990 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ان کے علاوہ پچھلے سال کے ایک طالب علم جس نے 991 نمبر حاصل کیے تھے کو  انہیں بھی اعزاز سے نوازا گیا کیونکہ  انہیں پہلے انعام نہیں دیا جاسکا تھا، ۔ ان سات طالب علموں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا گیا۔ایس ایس کے ٹاپرز کو غلام رسول خان میرٹوریئس ایوارڈ محمد یوسف حسین میرٹوریئس ایوارڈ شیخ احمد میرٹوریئس ایوارڈ  سے نوازا گیا جب کہ امیرمحترم نعیم اللہ خان صاحب میرٹوریئس ایوارڈ انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو دیا گیا ۔

بانی اورچیئرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی محمد لطیف خان  نے مزید کہا کہ"اس کے پیچھے ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ان کی قدر کرنے کی ضرورت ہے اور ، اگر ہم ان کو ایوارڈ س دیں، تھوڑا اینکر یج کریں، تو انشاء اللہ یہ بچے آگے بڑھیں گے اور مزید بڑی کامیابیاں   جیسے یو پی ایس سی سیول سرویسسزحاصل  کرنے کے لئے پرعزم ہو جائیں  گے"

اس



تقریب کے مہمان خصوصی  جناب امیر اللہ خان تھے جو ایک ریٹائرآئی اے ایس آفیسر ہیں جو اس وقت تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی موجودگی نے طلبہ کو کافی حوصلہ دیا۔ جناب امیر اللہ خان نے طلبہ  سے کہا کہ  وہ انہیں  اس لئےمبارک  دیں رہے ہیں کہ وہ  ان میں قوم کا مستقبل دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی  کےقیام کےابتداء سے ہی اس ادارہ سے واقف  ہیں ۔ جب  یہ ادارہ قائم ہوا تھا تب ہی سے یہ لگتا تھا کہ  یہاں کچھ نہ کچھ ہوگا اور جب وہ ایک طویل عرصہ بعد حیدرآباد  میں مستقل قیام کے لئے واپس آئے تو اس کی ترقی  دیکھ کر کافی خوشی ہوئی  ۔ یہاں طلبہ کے لئے طرح دین اور دنیا کا  بہترین امتزاج قائم  کیا گیاہے   جبکہ ایساکرنا بڑے بڑے اداروں  کے لئے بھی ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایک ریسرچ پر مبنی ادارہ ہے  لہذا   ان صفات کی بناء پرایم ایس کے لئے نیٹ آئی آئی ٹی اور دوسرے مسابقتی امتحانات میں شاندار نتائج  حاصل کرنا کوئی تعجب کی بات  نہیں ہے۔

ایم ایس کے سابقہ طالب علم  جناب فیضان احمد آئی اے ایس کواس تقریب میں    بطورمہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔    ،  جناب فیضان احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی   سے تربیت حاصل کرتے ہوئے  یو پی ایس سی سول سروسز 2021امتحان میں آل انڈیا   58 واں رینک حاصل کیا تھا۔ فیضان احمد نے کہا کہ اپنی کامیابی کے  لئے سب سے پہلے اللہ تعالٰی کا شکریہ ادا کریں اس کے بعد والدین اور اساتذہ کو ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ  موٹیویشن کو کہیں اور تلاش کرنے کے بجائے اسے اپنے اندر ہی پیدا کریں۔اس طرح سے اپنے اندر  کا جذبہ  ہم میں آئی اے ایس اور دوسری پائیدار کامیابیاں  حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

محمد لطیف خان  نے کہا کہ"ایسے معزز مہمانوں کی موجودگی کا مقصد طلباء میں اسی طرح کی بلندیوں  کو حاصل کرنےکی خواہش پیدا کرنا ہے ۔ ایم ایس کے ایک سپوت محمدفیضان احمد  آئی اے ایس   کی یہاں  موجودگی  طلبہ کے عزم کو مزیدتقویت کا باعث ہوگی۔

ہمیں اللہ سے امید ہے کہ طلباء کا آج کا اجتماع  ان کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا اور اور یہ  آگے اور مزیدکامیابیاں حاصل کرتے ہوئے یہ خودآنے والی نسلوں کے لیے  قابل تقلید  ہوں   گے ۔ ہم ایم ایس اور طلبہ کے لیے  اور ان  کی کامیابیوں کے لئے سب سے  دعاؤں کی درخواست کر رہے ہیں۔"

اس  تقریب میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد، سینئر ڈآئرکٹرڈاکٹر معظم حسین، ڈآئرکٹر محمد غوث الدین اور جونئر ڈآئرکٹرس محمد اویس خان اور محمد الیاس خان نے بھی شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.