the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ،1مارچ (یواین آئی)اردو کے سب سے قدیم ادبی رسالہ شاعر کے مدیر ناظر نعمان صدیقی کا انتقال کرگئے،79 سالہ نعمان صدیقی اپنے بھائی اور مدیر اعلی افتخار امام صدیقی کے انتقال کے بعد ادارت سنبھال رہے تھے فی الحال ممبئی سے جاری اس قدیم ادبی رسالہ ماہنامہ شاعر کے ناشر اور نائب مدیر ناظر نعمان صدیقی اپنی اہلیہ کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھے  آج بروز جمعہ یکم مارچ ٢٠٢٤ کی صبح نو



بجے اپنے گھر اور شاعر کے دفتر دیناتھ بلڈنگ، گرانٹ روڈ میں آخری سانس لی و طویل علالت کے بعدان کا انتقال ہوا نعمان امام کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور تین بھائی ہیں ناظر نعمان صدیقی (مانی بھائی)کے نام سے مشہور تھے  سیماب اکبرآبادی کے پوتے، اعجاز صدیقی کے بڑے بیٹے تھے خیال رہے کہ ناظر نعمان صدیقی نے تقریباً ٦٠ برسوں تک شاعر کے لیے اپنی خدمات انجام دیں جو اپنے آپ میں ایک بڑا ریکارڈ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.