the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 انٹرنس ٹسٹ  21 اگسٹ کے بجائے اب 28 اگسٹ کو منعقد ہوگا

اگسٹ 20 (پریس نوٹ) سیول سرویسس  2022-2023کی مفت کوچنگ  کے لئے  ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی  کا انٹرنس ٹسٹ ،  مختلف ریاستوں میں قائم  83 مراکز پر 28  اگسٹ کو منعقد ہوگا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ ملک کی آزادی کے  75 ویں سالہ جشن ' آزادی کا امرت مہا اتسو' کے ضمن میں ایم ایس کے مینجمنٹ نے آئی اے ایس اکیڈیمی کی نشستوں کو  40 سے بڑھا کر  75 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکیڈیمی میں اس سال سے لڑکیوں کے لئے بھی کوچنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔   لڑکوں کے لئے  مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔  جبکہ لڑکیوں  کے لئے صرف ڈے اسکالر ہونے کی سہولت رہے گی ۔ انٹرنس امتحان اور انٹرویو کے بعد   
منتخب طلبہ کو   ماہرین کی نگرانی



اور ماہر اساتذہ  کے  ذریعہ مفت کوچنگ  دی جائے گی -

 انور احمد نے  ایم ایس آئی  اے ایس اکیڈیمی  کے انٹرنس میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات سےاپیل کی ہے کہ وہ اکیڈیمی کی ویب سا ئٹ
www.mseducationacademy.in
پر اپنا نام رجسٹریشن کروالیں۔
 ایسے طلبہ جو کسی وجہ سے رجسٹریشن نہ کروا سکے ہوں ان
  کے لئے انٹرنس ٹسٹ کے دن امتحان کے سنٹرز پر اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ 
انور احمدنے کہا کہ طلبہ 28 اگسٹ کو اپنے قریبی سنٹر پر اپنی ایک پاس پورٹ سائز تصویر اور کسی مستند شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹریشن کے بعد انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ کے مراکز کی لسٹ بھی ایم ایس کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔
مزید معلومات کے لئے  ان فون نمبرس 
9154143322
اور
9550889652
 پر صبح 9 بجے سے لے کر  شام 9 بجے کے درمیان رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.