the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،20 دسمبر (یو این آئی) جامعہ ہمدرد کے سماجی خدمات اور معاشرتی سروکار سے آگاہ کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے کہا ہے کہ جامعہ ہمدرد صرف تعلیمی خدمات ہی انجام نہیں دے رہی ہے بلکہ تمام شعبے میں بھی سماجی خدمات انجام دے رہی ہےیہ بات انہوں نے 22 دسمبر کوجامعہ ہمدرد میں منعقد ہونے والے روزگار میلہ کے بارے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات میں صرف تعلیمی خدمات انجام دیکر بری الذمہ نہیں ہوسکتے بلکہ ہمیں سماجی خدمات کے بارے میں بھی یونیورسٹی کو آگے لانا ہوگا۔ اسی سماجی خدمات کے میدان میں پہل کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد نے روزگار میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس روزگار میلے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ان تمام نوجوانوں کو بھی موقع ملے گا جو خود سے روزگار تلاش نہیں کرسکتے، یا ان کے والدین اس کے اہل نہیں ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے رضاکار کی ٹیم موجود رہے گی اور ایسے نوجوانوں کی اسکریننگ کرکے انٹرویو کے لئے بھیجے گی۔
انہوں نے کہاکہ فریشر کے لئے بہت ہی سنہری موقع ہے اور فریشر کو یہیں تقرری نامہ دیا جائے گا اور کمپنیاں اپنے حساب سے



انہیں ٹرینڈ کرکے روزگار فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس روزگار میلے میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو نوکری ملنے کا امکان ہے۔ اس روزگار میلہ میں 30سے 40کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں بینکنگ، کثیر الاقوامی کمپنیاں، ہاسپٹل، منیجمنٹ اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔
پروفیسر افشار عالم نے کہاکہ کودڈ کی وجہ سے نوجوان برے حالات سے گزر رہے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کو روزگار دیکر مدد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جامعہ ہمدرد نے ’بھارت ابھیان‘کے تحت کئی گاؤں اور سلم علاقوں کو گود لیا ہے۔ جہاں ہم نے کووڈ کٹ، راشن کٹ، دوائیاں، کمبل اور دوسری ضروریات کا سامان تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ تعلیم کو ہر یونیورسٹی دیتی ہے اور ہمدردیونیورسٹی بھی دیتی ہے لیکن یہ سوال یہ ہے کہ ہم سماج کو کیا واپس کر رہے ہیں۔ سماجی خدمات اور روزگار میلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ ہمدرد کے طلبہ کے لئے روزگار کا کوئی مسئلہ نہیں ہے انہیں کیمپس میں ہی جاب مل جاتا ہے۔ یہ سب ہم باہر کے طلبہ کے لئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بزنس اینڈ ا یمپلائنٹ بیورو (بی ای بی) اور ایسوسی ایشن آف مسلم پرفیشنلز (اے ایم پی)کے تعاون یہ روزگار میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.