the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد، 12 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2018-19 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر پروگرامس میں داخلے جاری ہیں۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلہ کے کورسز کی آخری تاریخ 26 مارچ ہے۔ ان کورسز میںپی ایچ ڈی میں اردو، انگریزی، ہندی، عربی ،فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن،سیاسیات، سوشل ورک ، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم اے(عربی)؛ ایم بی اے؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس ( بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) )اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی) شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے۔ اس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( اردو، انگریزی، ہندی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) ۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ پی جی ڈپلوما ان اسلامک بینکنگ، پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے پالی ٹیکنک میں لیٹرل انٹری۔جزوقتی ڈپلوما پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ 
لکھنو  کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی کے بی اے،ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرام دستیاب ہیں۔ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی کا ایم اے اور اسلامک اسٹڈیز کا پی ایچ ڈی پروگرام ؛ کالج آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، سری نگر(جموں و کشمیر) ، دربھنگہ(بہار) میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن ؛ کالج آف ٹیچر ایجوکیشن آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بی ایڈ دستیاب ہے۔ پالی ٹیکنیک کورسز میں سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما دربھنگہ۔بہار اور بنگلورو۔ کرناٹک میں دستیاب ہیں۔ جبکہ سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ، اپیرل انجینئرنگ؛ کڑپہ ۔آندھراپردیش میں اور سیول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ اور آٹوموبائل انجینئرنگ ؛ کٹک ۔اڈیشہ میں دستیاب رہیں گے۔ 
تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں/ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مصرحہ مدرسوں سے فارغ ہوں (مدرسوں کی فہرست ای - پراسپکٹس میں دی گئی ہے)۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے صدر مرکز حیدرآباد پر دستیاب ہیں، الا یہ کہ علاحدہ تذکرہ کیا گیا ہو۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تمام پروگراموں کے لیےای پراسپکٹس اور آن لائین درخواست فارم آخری تاریخ تک یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب رہیں گے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔ ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور امیدواروں کےلئے مختلف پروگراموں میں داخلے کےلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.