the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

بسواکلیان :(سیکریٹری برائے نشر و اشاعت محمد یٰسین امین کی اطلاع کے بموجب )اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ملک کی سب سے بڑی مسلم طلباء تنظیم ہے جو پچھلے تین دہائیوں سے قرآن اور اسوہ رسول ﷺ کے مطابق سماج کی تشکیل نو کیلئے طلباء اور نوجوانوں کو تیار کرنے کا اہم فریضہ ادا کر رہی ہے۔ SIOبسواکلیان یونٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایسے طلباء جنہوں SSLCاور PUCسالِ دوّم کے امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے اپنے ادارے میں اوّل اور دوّم مقام حاصل کیا ہے کیلئے اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ منعقد کر رہی ہے جس کا اہم مقصد طلباء کی اعلیٰ تعلیم کی طرف رہنمائی کرنا اور اس کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ پروگرام بتاریخ 1جون 2014 ؁ء بمقام سمو دیا بھون (نزد پرانی تحصیل آفس) بسواکلیان میں ٹھیک صبح 10:30بجے شروع ہوگااس پروگرام کی صدارت شریمتی Hepshiba Rani اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان کرینگے ۔ان کے علاوہ مہمانان میں مولانا محمد یوسف الدین کنی (ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند)،شری گنگنا سوامی (BEOبسواکلیان)، شری ڈاکٹر GSبھورالے(چیف میڈیکل آفیسر بسواکلیان)،ڈاکٹر KSدتتاتری (پرنسپال نوودیا اسکول)،محمد عقیل بھدراوتی (ماہر تعلیم،حیدرآبا)اور جناب محمد یوسف الدین نیلنگے (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ،بسواکلیان) شریک رہیں گے۔تمام عوام الناس سے تنظیم یہ خواہش کرتی ہیکہ اس بامقصد پروگرام میں شرکت فرما کر طلباء کی حوصلہ افزائی کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.