the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ہندستان کی مشہورکلاسیکل گلوکارہ اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ کشوری امونکر کا گزشتہ رات ممبئی میں ان کے گھر پر انتقال ہوگیا ۔ وہ 85 برس کی تھیں۔ جے پور گھرانے سے تعلق رکھنے والی محترمہ امونکر کافی عرصہ سے بیمار تھیں۔ انہوں نے نوعمری سے ہی گائیکی کی شروعات کردی تھی ۔ کلاسیکل گائیگی کی تعلیم انہوں نے اپنی ماں موگوبائی کردیکر سے حاصل کی تھی اور تقریباً پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک سامعین کو اپنی گائیکی سے مسحور کررکھا تھا۔ پدم بھوشن اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ امونکر نے ایک اسکول کے استاد سے شادی کی تھی ۔ ان کے شوہر کا انتقال 1992 میں ہوگیا تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے معروف گلوکارہ امونکر کی موت پر آج شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کشوری امونکر کی موت ہندستانی کلاسیکی موسیقی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی موت سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون بخشے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ محترمہ امونکر کی خدمات پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم بھنا شدجا بھی ٹیگ کی۔ وزیر اعظم نے کہا کلاسیکی طرز خیال، ٹھمری اور بھجن کی فنکار کشوری امونکر کو طویل عرصہ تک ہندستانی سماج میں معروف گلوکارہ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.