the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی ۔ 2۔ فروری ( پی ٹی آئی )ممتاز صنعت کار اور راجیہ سبھا کے شیوسینا رکن راج کمار دھوت نے کہاکہ مہاراشٹرا کو ایک آئی آئی آئی ٹی ( انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ) کی ضرورت ہے ۔ اور ان کی پارٹی آنے والے عام انتخابات کے بعد مراٹھواڑہ کے علاقہ اورنگ آباد میں اس باوقار ادارہ کے قیام کیلئے بھرپور کوشش کرے گی ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اورنگ آباد میں آئی آئی آئی ٹی کے قیام کوممکن بنائیں ۔ اورنگ آباد ایک تیز ی سے ترقی کرنے والا شہر ہے اور اس میں ضروری انفرااسٹرکچر موجود ہے ۔ ممبئی میں پہلے آئی آئی ٹی کے قیام کے بعد ریاست میں ایک اور آئی آئی آئی ٹی کی ضرورت ہے ۔ راج کمار دھوت نے اس ہفتہ کے اواخر میں یہ بات کہی ۔ انڈین انسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں کافی اراضی موجود ہے ۔ آئی آئی آئی ٹی کیمپس یونیورسٹی میں بھی قائم کیاجاسکتا ہے کیونکہ وہاں کافی اراضی بیکار پڑی ہے ۔ دھوت نے مزید کہاکہ احتجاجوں کے باعث بڑے پراجکٹوں کے روکے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مہاراشٹرا میں مزید صنعتیں قائم کی جانی چاہئے اور مزید سرمایہ کاری ہونی چاہئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.