the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد، 4؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال 2015-16 کے لیے مختلف کورسوں میں داخلے جاری ہیں۔اس ضمن میں یونیورسٹی نے ایم اے اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) ‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سرٹی یفکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں سے کسی کورس میں داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔امیدواربینک ڈرافٹ متعلقہ ریجنل سنٹر کے نام بنوائیں۔بینک ڈرافٹ بنانے کی تفصیلات اپنے قریبی ریجنل سنٹر یا اسٹڈی سنٹر سے حاصل کرلیں۔ ان کورسوں میں داخلے کے لیے فیس کی تفصیلات یہ ہیں۔ ایم اے اردو۔ 3400/-روپئے، ایم اے تاریخ۔ 3900/-روپئے،ایم اے انگریزی۔3900/- روپئے ، بی اے 2200/- روپئے‘ بی ایس سی لائف سائنس 3700/-روپئے‘ بی ایس سی فزیکل سائنس 3,300/-رو پئے‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن۔2500/- روپئے ،ڈپلوما ان ٹیچ انگلش۔ 1850/-روپئے ، سرٹی فکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی۔ 1300/-روپئے، سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش۔ 1300/- روپئے۔ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں گریجویشن یا اس کے مماثل کورسوں میں کامیاب افراد داخلے کے لیے اہل ہیں۔ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) میں داخلے کے لیے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ (سائنس) میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔بی اے اور ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل اور ڈپلوما ان ٹیچ انگلش میں داخلے کے لیے گریجویشن یا اس کے مماثل کورسز میں کامیاب طلبہ داخلے کے اہل ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 ؍ اپریل 2016 مقررہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23008402-04 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.