the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

بیدر۔26؍اکتوبر۔(محمدامین نواز بیدر)۔
شہر بیدر کے شاہین سائنس پری یونیورسٹی کالج نے اگلے 5سالوں میں 1000طلباء کو سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل نشست دلانے کا نشانہ مقرر کیا ہے ‘اس کیلئے اب سے ہی منصوبہ بندتیاری شروع کی گئی ہے۔یہ بات شاہین ادارہ جات کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتائی ۔انھو ں نے بتایا کہ سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل سیٹ حاصل کرنے میں کالج ہر سال اپنے طلباء میں اِضافہ کررہا ہے ۔2014-15ء تعلیمی سال میں شاہین پی یو کالج کے111طلباء نے ریاست کے مشہور کالجس میں میڈیکل نشست حاصل کئے ہیں ‘جبکہ گزشتہ 4سالوں میں کالج کے214طلباء نے میڈیکل نشست حاصل کرکے میڈیکل کورسیس میں داخلہ لیا ہے ۔2011-12ء میں 24‘ 2012-13ء میں 32اور سال 2013-14ء میں 47طلباء سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل نشستیں حاصل کئے ہیں ۔میڈیکل کورسیس میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء میں60فیصد طلباء کا تعلق ضلع بیدر سے ہے۔ کنڑا اور اُردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والے دیہی علاقوں کے غریب و ہونہار طلباء کی اکثریت ہے۔میڈیکل کورسیس میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے ملک کی17ریاستوں اور ریاست کے مُختلف اضلاع کے طلباء نے اس سال شاہین کالج میں داخلہ لیا ہے۔مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب و ہونہار طلباء کا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا ہوا ہے ۔اُس کیلئے شاہین کالج میں بہتر تعلیم کانظم ہے اوربہتر تعلیمی ماحول مہیا کیاہے ۔میڈیکل تعلیم کیلئے غریبی رُکاؤٹ نہیں ہے۔ حکومت اور مُختلف تنظیمیں غریب طلباء کو مدد دے رہے ہیں ۔دیہی علاقوں کے طلباء کو چاہئے کہ اپنے نشانہ کی تکمیل پر توجہ دیں ۔ساتھ ہی ساتھ سماج کو چاہئے کہ غریب ‘ہونہار طلباء کو ڈاکٹر بننے کے خواب کو پوراکرنے کیلئے تعاون دیں۔مالدار لوگ اپنے بچے کے ساتھ ایک غریب طالبِ علم کے تعلیمی اخراجات کو ادا کریں تو کوئی بھی غریب تعلیم سے محروم نہیں رہے گا ۔دیہی علاقوں کی عوام کو چاہئے کہ اپنے گاؤں سے ہر سال ایک طالبِ علم کو میڈیکل تعلیم کے حصول کیلئے تعاون کریں ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات کی جانب سے ایسے 12تا15سال کے مکمل قُرآنِ مجید حفظ کرنے والے حفاظ جو عصری تعلیم سے نابلد ہوں ان کیلئے ’’شاہین حفظ اُلقُرآن پلس ‘‘کورس شروع کرکے ایک تعلیمی انقلاب لانے کی اپنی سی ایک کوشش شروع کئے ہیں تاکہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے رسائی حاصل کرکے ملک و ملت کو استحکام بخشنے کیلئے ایسے حفاظ طلباء کو تیار کریں جو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں بھی کسی سے کم تر نہ ہو ۔یہ 4سالہ انٹی گریٹیڈ کورس ہے ۔ پہلا مرحلہ 6ماہ کا فاؤنڈیشن کورس‘ دوسرا مرحلہ 6ماہ کا بریج کورس ‘تیسرا مرحلہ جماعت دہم‘ اور چوتھا مرحلہ پی یو سی سائنس (12 ویں)پر مشتمل ہے۔ امسال 5سالہ آرٹس پریمیم کورس شروع کیا گیا ہے ۔اس پانچ سالہ کورس میں دو سال پی یو سی آرٹس اور تین سال ڈگری کورس رہے گا۔کورس کے دوران ان طلباء کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس و دیگر پروفیشنل کورسیس کی بھی تربیت دی جائے گی۔آن لائین رجسٹریشن جاری ہیں ۔25طلباء کو میرٹ کے اساس پر تعلیم مع قیام و طعام مفت رہے گی ۔ شاہین ادارہ جات کے زیرِ اہتمام شاہین یو پی ایس سی اکاڈیمی بنگلور کی جانب سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس تربیت دی جائے گی۔پریمیم آرٹس اور شعبہ حفظ القُرآن پلس میں کورسیس میں آن لائین داخلہ جاری ہے ۔سیول سروسیز2016کیلئے شاہین ادارہ جات کی جانب سے قیام و طعام کے ساتھ مفت کوچنگ کیلئے50اُمیدواروں کے انتخاب کیلئے 15؍نومبر کو ہندوستان کے تمام شہروں میں ٹسٹ منعقد ہوگا۔خواہشمند اُمیدوار 8؍نومبر تک ویب سائیٹwww.shaheengroup.orgپر اپنے نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔یہ ٹسٹ ساڑھے دس بجے10:30سے حیدرآباد ‘ممبئی‘کولکتہ‘کے بشمول تمام شہروں میں منعقد ہوگا۔میرٹ کے اساس پر منتخب 50اُمیدواروں کو بیدر میں شاہین کیمپس میںآٹھ مہینے کوچنگ دی جائے گی۔مزید تفصیلات کیلئے اس موبائیل نمبر پر9341111560پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ ***

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.