the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

سام سنگ نے اس سال موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنی گلیکسی ایس سیریز کو تو پیش نہیں کیا تاہم اس کمپنی نے اپنے اب تک کے سب سے طاقتور ٹیبلیٹس کو ضرور متعارف کرا دیا ہے۔ گلیکسی ایس 8 کے لیے تو صارفین کو ممکنہ طور پر اگلے ماہ کے آخر تک انتظار کرنا ہوگا مگر جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی ٹیب ایس تھری اور گلیکسی بک ٹیبلیٹس ضرور ایونٹ کے دوران پیش کیے۔

 گلیکسی ایس ٹیب تھری 2048 1536 ڈسپلے کی ایچ ڈی آر پلے بیک ڈیوائس ہے جو کہ براہ راست ایپل کے آئی پیڈ پرو کے مقابلے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس میں آٹو کیلی بریٹڈ اسپیکرز کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر گلیکسی ٹیب ایس تھری سام سنگ کا ایک اور نوٹ ٹیبلیٹ ہے جس میں 9.7 انچ کی امولیڈ اسکرین، چار جی بی ریم، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 820 پراسیسر، 13 میگا پکسلز کا رئیر کیمرہ، 6000 ایم اے ایچ بیٹری اینڈرائیڈ 6.0 آپریٹنگ سسٹم اور ایس پین سمیت دیگر فیچرز موجود ہیں۔ گلیکسی ٹیب ایس تھری اگلے ماہ سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 679 سے 769 یورو ہوگی۔

 اس کے مقابلے میں 10 اور 12 انچ کے گلیکسی بکس ٹیبلیٹس ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مائیکرو سافٹ سرفیس کے لیے خطرہ ہیں۔ گلیکسی بکس میں انٹیل پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ بڑی اپلیکشنز کو آرام سے چلانے کے لیے کافی ہے جبکہ ایس پین کے ذریعے اپنی مرضی کے ڈیزائن ڈرا کیے جاسکتے ہیں۔ یہ ٹیبلیٹس ایل ٹی ای ریڈیو، 4 سے 8 جی بی ایم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج، ایس پین، امولیڈ ڈسپلے اور دیگر فیچرز کے ساتھ ہوں گے۔ ان کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کا سام سنگ کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.