the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر سمیت کئی وزراء کی شرکت
ناندیڑ:۲۰؍اگست ( نامہ نگار)ناندیڑ شہر کے وشنوپوری علاقہ میں ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان میڈیکل کالج و ہاسپٹل کی انتہائی عالیشان عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔ اُسی طرح شہر کے انڈسٹریل ایریا میں اُدیوگ بھون تعمیر کیا گیا ہے جبکہ ایم آئی ڈی سی علاقہ میں آرٹی او آفس کی عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔ شہر پر کڑی نظررکھنے کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس کا کنٹرول روم ایس پی آفس میں قائم کیاگیا ہے ۔ ان سب کا افتتاح ۲۱؍اگست کو چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ اس طرح کی اطلاع ناندیڑ ضلع کے سرپرست وزیر ڈی پی ساونت نے دی ہے ۔ ناندیڑ کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں منعقد پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عمارتوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ تقریباً ۲۲۵؍کروڑکی لاگت سے ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ہیں ۔ افتتاحی تقریب ۲۱؍اگست کو منعقد ہوگی جس میں چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان ،ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار ، ریاستی وزیر صحت ، وزیر صنعت ، سابقہ چیف منسٹر نارائن رانے ، اشوک راؤ چوہان ، اور دیگر قائدین ، شرکت کریں گے ۔ ڈی پی ساونت نے کہا کہ اُسی طرح ناندیڑ شمال حلقہ کو جنوب حلقہ سے جوڑنے والے ویسٹرن بائے پاس راستے کا سنگ بنیاد بھی اس دن رکھا جائے گا ۔ ڈی پی ساونت نے کہا کہ آر ٹی او دفتر کی عمارت ۱۲؍کروڑ کی لاگت سے جبکہ اُدیوگ بھون کی عمارت ۱۰؍کروڑ کی لاگت سے سی سی ٹی وی کیمرے ڈی پی ڈی سی کے فنڈ سے بٹھائے گئے ہیں ۔ میڈیکل کالج اور ہاسپٹل کی عمارت کا کام تقریباً۲۲۵؍کروڑروپئے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے ۔ انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ ہاسپٹل قائم ہورہا ہے ۔ جس میں تمام تر سہولیات موجود رہیں گی ۔ ڈی پی ساونت ، امرراجورکر وغیرہ نے آج میڈیکل کالج و ہاسپٹل کی عمارت کا معائنہ کیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.